Inquilab Logo

آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان دو چیزوں پر توجہ دے گا: راہل دراوڑ

Updated: February 06, 2023, 5:15 PM IST | Nagpur

ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا:آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی توجہ فیلڈنگ اور خاص طور پر سلپ میں کیچنگ پر ہوگی

photo;INN
تصویر :آئی این این

 ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے اتوار کو کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف۹؍ فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی توجہ فیلڈنگ اور خاص طور پر سلپ میں کیچنگ پر ہوگی۔ سلپس میں ہندوستان کی فیلڈنگ ماضی میں تشویش کا باعث رہی ہے۔
 راہل دراوڑ نے کہا کہ ٹیم اس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کئے جانے والے ایک ویڈیو میں دراوڑ نے کہا ’’ہر کوئی فٹ ہے اور ٹیسٹ ٹیم کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا بہت اچھا ہے۔ ہم نے پچھلے چند مہینوں میں سفید گیند سے بہت کرکٹ کھیلا ہے۔‘‘
 ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ  نے کہا ’’ان میں سے کچھ کھلاڑی وائٹ بال فارمیٹ میں ٹیسٹ کھیلنے آئے ہیں اور انہیں نیٹ میں اضافی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔‘‘ ہندوستانی ٹیم وی سی اے اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کر رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ وی سی اے جمتھا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دراوڑ  نے کہا’’فیلڈنگ بہت اہم ہے۔ کلوز کیچنگ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی کیونکہ سیریز میں اس کا کردار اہم ہوگا۔“ انہوں نے مزید کہا ”سلپ فیلڈنگ اور کیچنگ پر بہت زیادہ توجہ دی جائے گی۔ جب آپ مسلسل سفر کرتے ہیں تو آپ کو ان چیزوں پر کام کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں ملتاہے۔ ہمارے کچھ طویل نیٹ سیشن تھے۔یہ کوچنگ اسٹاف کیلئے بھی اچھا ہے کیونکہ ہم اتنا کرکٹ کھیلتے ہیں کہ اس کیلئے وقت ہی نہیں ملتا۔ کوچنگ اسٹاف ایک ماہ سے اس کی تیاری کر رہا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ ناگپور کے بعد دوسرا ٹیسٹ ۱۷؍ فروری سے دہلی میں، تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں اور چوتھا۹؍  مارچ سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعدوہائٹ بال سیریز بھی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK