مردوں کی ٹیم نے سری لنکا کو۲۰-۵۴؍ سے شکست دے کر چمپئن شپ جیتی جبکہ خواتین کی ٹیم نے یوگنڈا کو۱۵-۳۵؍ سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: November 02, 2026, 1:55 PM IST | Agency | Ahemdabad
مردوں کی ٹیم نے سری لنکا کو۲۰-۵۴؍ سے شکست دے کر چمپئن شپ جیتی جبکہ خواتین کی ٹیم نے یوگنڈا کو۱۵-۳۵؍ سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ہندوستان نے سنیچر کو کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ۲۰۲۶ء میں مردوں اور خواتین دونوں زمرے کے خطاب اپنے نام کر لیے۔ احمد آباد کے ویر ساورکر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے سری لنکا کو۲۰-۵۴؍ سے شکست دے کر چمپئن شپ جیتی جبکہ خواتین کی ٹیم نے یوگنڈا کو۱۵-۳۵؍ سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔مردوں کے طلائی تمغے کے مقابلے میں میزبان ہندوستان کی جانب سے آدتیہ شندے نے `سپر۱۰؍ کے ساتھ سب سے زیادہ۱۰؍ پوائنٹ حاصل کئے جن میں ۴؍ بونس پوائنٹ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھئے: عالمی چمپئن منیشا بھانوالا کی توجہ ۲۰۲۸ء اولمپکس پر مرکوز
بھرت ہڈا نے ۸؍ ریڈ پوائنٹ بنائے، جبکہ پنکج موہتے نے ۶؍ اور نائب کپتان نوین کمار نے ۵؍ پوائنٹ حاصل کئے۔ آدتیہ شندے نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے احمد آباد کے لوگوں کو بھی خوشی ہوئی ہے اور ٹیم کو ان کی بھرپور حمایت ملی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی شائقین اسی طرح ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔فائنل تک ہندوستانی مردوں نے گروپ اے میں تمام ۶؍ میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے فائنل میں ساکشی نے ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ ۹؍ ریڈ پوائنٹ حاصل کئے۔ انہوں نے۱۰؍ کوششوں میں۹؍ ریڈ پوائنٹ بنائے جن میں دو بونس پوائنٹ شامل تھے۔ انو سین نے چھ ریڈ پوائنٹ، جبکہ کپتان ندھی شرما نے تین بونس سمیت پانچ پوائنٹ حاصل کئے۔ ریتو مٹھاروال اور سمن ساہو نے چار، چار ٹیکل پوائنٹ کے ساتھ دفاع کو مضبوط رکھا۔ ہندوستان نے مجموعی طور پر۲۰؍ریڈ اور۱۰؍ ٹیکل پوائنٹ حاصل کیے اور یوگنڈا کو دو بار آل آؤٹ کیا۔قابل ذکر ہےکہ خواتین ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں اپنے تمام ۶؍ میچ جیتے۔