• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی چمپئن منیشا بھانوالا کی توجہ ۲۰۲۸ء اولمپکس پر مرکوز

Updated: November 02, 2026, 1:51 PM IST | Agency | New Delhi

ؕہندوستانی ریسلر کاکہنا ہے کہ وہ وہ۵۷؍ کلوگرام زمرے میں کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔

Wrestler Manisha Bhanwala. Photo: INN
پہلوان منیشا بھانوالا۔ تصویر: آئی این این

عالمی کشتی چمپئن  شپ میں ہندوستان کیلئے خواتین کا پہلا فری اسٹائل طلائی تمغہ جیتنے کے چند روز بعد منیشا بھانوالا نے اپنی توجہ اولمپک کوالیفکیشن پر مرکوز کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ لاس اینجلس۲۰۲۸ء  اولمپکس کیلئے۵۷؍ کلوگرام زمرے میں کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔ منیشا نے آستانہ میں ۵۹؍ کلوگرام زمرے کے فائنل میں امریکہ کی ابیگیل نیٹ کو۰-۶؍ سے پچھڑنے کے بعد۶-۸؍سے شکست دے کر تاریخی طلائی تمغہ جیتا تھا۔سائی میڈیا کے ایک میڈیا سیشن میں منیشا نے کہا کہ اگلے سال لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفکیشن کیلئے وہ۵۷؍کلوگرام میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گی۔۵۹؍ کلوگرام زمرہ اولمپکس میں شامل نہیں ہے جبکہ لاس اینجلس اولمپکس میں خواتین کیلئے ۵۰،۵۳،۵۷،۶۲، ۶۸؍ اور۷۶؍ کلوگرام زمرے ہوں گے۔۶۲؍ کلوگرام بھی ان کیلئے ایک متبادل ہے کیونکہ وہ اس زمرے کی سابق ایشیائی چمپئن  ہیں اور۶۵؍ کلوگرام میں بھی بین الاقوامی تمغے جیت چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نمیبیا نے آئر لینڈ کو ۵؍وکٹ سے شکست دے کریکروزہ سیریز پر قبضہ کرلیا

ہندوستانی پہلوان نے کہا کہ وہ۲۰۲۷ء کے بین الاقوامی کیلنڈر کے ذریعے اپنی مہم شروع کریں گی اور سیزن کی پہلی رینکنگ سیریز سمیت چاروں رینکنگ سیریز میں حصہ لیں گی۔ ان کے مطابق ان مقابلوں سے انہیں اچھی تیاری اور تجربہ حاصل ہوگا، جس سے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا آسان ہوگا۔منیشا نے کہا کہ وہ گزشتہ مقابلوں پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ ایشین گیمز۲۰۲۶ء میں۵۷؍ کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی اکاری فوجینامی  سے۰-۳؍سے شکست کے بعد ان کے پاس عالمی چمپئن  شپ کی تیاری کیلئے صرف ۱۰؍دن تھے۔ تاہم انہوں نے اس مختصر عرصے میں اپنی خامیوں پر کام کیا اور آستانہ میں تاریخ رقم کی۔ عالمی چمپئن  شپ کی ۵۹؍ کلوگرام فائنل میں۰-۶؍ سے پچھڑنے کے باوجود وہ دباؤ میں نہیں آئیں اور۶-۸؍ سے کامیابی حاصل کرکے ہندوستان کی پہلی خاتون عالمی چمپئن  بنیں۔ وہ عالمی چمپئن  شپ کا خطاب جیتنے والی سشیل کمار کے بعد دوسری ہندوستانی پہلوان ہیں۔ سشیل نے ۲۰۱۰ء میں مردوں کے ۶۶؍کلوگرام فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔منیشا نے بتایا کہ وہ اپنی تربیتی ڈائریوں میں اپنے اہداف لکھتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پریکٹس سیشن کے تحت وہ عالمی چمپئن لکھتی تھیں اور کئی ڈائریاں اسی طرح بھر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK