• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر بازار میں لسٹنگ سے بچانے کیلئے ٹاٹاسنس کی تنظیم نو کی تجویز

Updated: November 02, 2026, 1:29 PM IST | Agency | Mumbai

ٹاٹا الیکٹرانک سسٹمز اور ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرس کو ٹاٹا سنس ضم کرنے کا مشورہ ، ۲۶؍ نومبر کو بورڈ کی میٹنگ میں غور۔

Noel Tata. Picture: INN
نوئل ٹاٹا۔ تصویر: آئی این این

ٹاٹا ٹرسٹس کے چیئرمین نوئل ٹاٹا نے ٹاٹا سنز کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہونے سے بچانے کیلئےکمپنی کی تنظیم ِ نو کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت ٹاٹا الیکٹرانک سسٹمز اور ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرس کو ٹاٹا سنس میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ شاپورجی پالونجی گروپ کے ٹاٹا سنس میں شیئر کی جزوی فروخت کے ذریعہ ۲۵؍ہزار کروڑ روپے جمع کرنے کے منصوبہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چارجنگ اسٹیشنوں کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے قرض کی تقسیم کا ہدف

اس معاملے پر ٹاٹا سنز کے بورڈ کی میٹنگ۲۶؍نومبر کو ہونے والی ہے۔ ٹاٹا ٹرسٹس کے پاس ٹاٹا سنس کے۶۶؍فیصد حصص ہیں۔نوئل ٹاٹا نے ٹاٹا سنز کو خط لکھ کر کاروباری تنظیم نو کے اپنے منصوبے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ٹاٹا سنس کو اسٹاک مارکیٹ میں  درج ِفہرست  ہونے سے بچانا اور شاپور جی پالونجی گروپ کو اپنی کچھ حصہ داری فروخت کرکے۲۵؍ ہزار کروڑ روپے جمع کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK