Inquilab Logo

ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی

Updated: January 08, 2021, 10:57 AM IST | Agency | Kolkata

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

All Is Well: After discharge from Sourav Ganguly Hospital.Picture :PTI
آل اِز ویل:سورو گنگولی اسپتال سے ڈسچارج کے بعد۔ ۔ تصویر:پی ٹی آئی

  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔   واضح رہے کہ گانگولی کو گزشتہ سنیچر کو  دل کا دورہ پڑنے کے بعد ووڈلینڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔۴۸؍برس کے گانگولی نے اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد صحافیوںسے کہا کہ وہ جلد ہی واپسی کریں گے۔  سورو گنگولی نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے  اہلکاروں کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،’ہم اپنی جان بچانے کے لیے اسپتال آتے ہیں۔یہ سچ ثابت ہوا۔ میں ووڈلینڈس اسپتال اور بہترین دیکھ ریکھ کے لئے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ جلد ہی واپسی کروں گا۔‘  ان کی بیوی ڈونا گنگولی بھی موجود تھیں اور دونوں ہی کار میں علی پور سے جنوبی کولکاتا واقع بیہالہ میں اپنی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوئے۔  وڈلینڈس اسپتال کی  چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) روپالی باسو  نے کہا  کہ گنگولی کو بدھ کے روز ہی اسپتال سے چھٹی ملنی تھی لیکن انہوں نے مزید ایک دن  رکھنےکا فیصلہ کیا تھا۔ووڈُ لینڈس اسپتال کی سی ای او ‘روپالی باسو نے کہا کہ   سابق کپتان کی صحت کی ۳؍سے ۴؍ ہفتے تک خصوصی طور پر نگرانی کی جائے گی جس کے لئے ان کی رہائش گاہ پر ایک نرس کو بھی تعینات کیا جائےگا۔ محترمہ باسو نے کہا کہ گنگولی بالکل فٹ ہیں اور پوری طرح ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنگولی کی جن ۲؍ دیگر رگوں میں جزوی طور پر رکاوٹ ہے اسے کبھی بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔  
 گنگولی کے لئے خصوصی طور پر ڈاکٹر سنتوشی باسو کو مقرر کیا گیا ہے جو ہر دن ان کے گھر جا کر ان کی صحت کا جائزہ لیں گی۔  دراصل بنگال ٹائیگر کے نام سے مشہور ۴۸؍برس کے گنگولی جنوبی کولکاتا واقع بیہالہ میں اپنی رہائش گاہ میں صبح جم میں ورک آؤٹ کر رہے تھے جہاں اچانک سینے میں درد کی شکایت کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انھیں ووڈ لینڈ  میں لے جا کر داخل کرایا گیا تھا۔ انھیں فوراً اسپتال  کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا جہاں اینجیوپلاسٹی کر کے ان کے دل کی ایک رگ میں رکاوٹ دور کر دی گئی۔ گنگولی کا اب گھر پر ہی ووڈلینڈس اسپتال کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چلے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK