Inquilab Logo

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Updated: January 28, 2022, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai

روہت شرماکی محدود اووروں میں کپتان کی حیثیت سے واپسی،چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو بھی ٹیم میں شامل

Rohit Sharma.Picture:INN
ٹیم انڈیا کے جارح بلے باز روہت شرما کپتانی کی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہیں۔۔ تصویر: آئی این این

 افتتاحی بلے باز روہت شرما کی ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اووروںکی سیریز کے لئے کپتان کے طور پر ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں  شامل کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نےویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی۔۲۰؍ سیریز کے لئے۱۸؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم ۶؍فروری سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ۳؍ ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ ٹی ۔۲۰؍ سیریز ۱۶؍ فروری سے کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں کھیلی جائے گی۔   واضح رہے کہ ہندوستان کو حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان سیریز میں لوکیش راہل کپتان تھے، جو اب نائب کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کلدیپ یادو طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون بھی ٹیم میں نہیں ہیں جبکہ رویندرا جڈیجا جو کہ ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہیں، کو بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔   احمد آباد میں ۳؍ ون ڈے۶؍، ۹؍اور ۱۱؍ فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ کولکاتا میں ۳؍ ٹی ۔۲۰؍ میچ ۱۶؍، ۱۸؍اور ۲۰؍فروری کو  کھیلے جائیں گے۔

یکروزہ سیریز کیلئے ٹیم  

روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، شریس ایئر، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک چاہر، شاردول ٹھاکر، یزویندر چہل، کلدیپ یادیو، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمد سراج ، پرسدھ کرشنا اور  اویش خان شامل ہیں ۔

  ٹی۔۲۰؍ سیریز کیلئے ٹیم   

روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل (نائب کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت ، وینکٹیش ایئر، دیپک چاہر، شاردول ٹھاکر، روی بشنوئی، اکشر پٹیل، یزویندر چہل، واشنگٹن سندر،  محمد سراج، بھونیشور کمار، اویش خان، ہرشل پٹیل شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK