Inquilab Logo Happiest Places to Work

یورپی دورے کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

Updated: July 02, 2025, 5:57 PM IST | New Delhi

انڈیا ’اے‘ ٹیم کی کپتانی سنجے کو سونپی گئی،محمد راحیل بھی ٹیم میں شامل۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہاکی انڈیا نے ۸؍سے ۲۰؍جولائی تک ہونے والے اپنے آئندہ یورپ کے دورے کے لئے آج انڈیا’ اے‘ مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔اس دورے میں کچھ سرکردہ یوروپی ٹیموں کے خلاف کل ۸؍ میچ ہوں گے اور اس کا مقصد ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کو قیمتی بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انڈیا’ اے‘ ٹیم آئرلینڈ، فرانس اور ہالینڈ کے خلاف ۲۔۲؍ میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ اور بلجیم کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ ان تیز شدت والے میچوں سے ہندوستان کے ٹیلنٹ پول کی گہرائی اور تیاری کا ٹیسٹ ہونے کی امید ہے کیونکہ قومی سیٹ اپ سینئر ٹیم کے لئے ایک مضبوط پائپ لائن تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔۲۰؍رکنی اسکواڈمیں تجربہ کار کھلاڑی اور ہونہار نوجوان شامل ہیں جنہوں نے گھریلو اور انٹرنیشنل سرکٹ میں متاثر کیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی سنجے کریں گے، جبکہ موئرنگتھم ربی چندر سنگھ ان کے نائب ہوں گے۔
ٹیم میں گول کیپر پون اور موہت ہو نینہلی ششی کمار اور ڈفینڈرپرتاپ لاکڑا، ورون کمار، امندیپ لاکڑا، پرمود اور سنجے شامل ہیں۔ مڈ فیلڈ ڈپارٹمنٹ میں پووانا چندورا بوبی، محمد راحیل ، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، وشنوکانت سنگھ، پردیپ سنگھ اور راجندر سنگھ شامل ہیں جبکہ فارورڈ لائن اپ میں انگدبیر سنگھ، بوبی سنگھ دھامی، منندر سنگھ، وینکٹیش کینچے، آدتیہ ارجن لالگے، سیلوم سنگھ کارتی اور اتم سنگھ شامل ہیں۔اسٹینڈ بائی لسٹ میں گول کیپر انکت ملک، ڈفینڈر سنیل جوجو اور فارورڈ سدیپ چیرامکو شامل ہیں۔
اس دورے کے دوران ٹیم کی کوچنگ شیویندر سنگھ کریں گے جو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی ہیں اور ان کے پاس تجربہ کا خزانہ ہے اور وہ  جارحانہ کھیل پر توجہ دیتے ہیں۔اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیویندرا نے کہا’’یہ دورہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے یورپی ہاکی کی رفتار، ساخت اور شدت کا تجربہ کرنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہم نے ایک ایسی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جو صلاحیت اور تجربے کا توازن رکھتی ہے  اور مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ہندوستان کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے  اگلے بیچ کو تیار کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انڈیا’ اے‘ اپنے یورپی دورے کا آغاز ۸؍ جولائی کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے کرے گا جو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK