Inquilab Logo Happiest Places to Work

طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کی

Updated: March 10, 2026, 1:59 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی ہدایت کاری میں بن رہی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس بغیر عنوان کے پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے طاہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔

Tahir Raj Bhasin.Photo:INN
طاہر راج بھسین۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی ہدایت کاری میں بن رہی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس  بغیر عنوان کے  پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے طاہر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tahir Raj Bhasin (@tahirrajbhasin)

طاہر نے فلم کے سیٹ سے کئی تصاویر شیئر کیں جن میں وکرم فڈنیس بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا۔ پوسٹ میں لکھاکہ’’ شوٹنگ مکمل ہو گئی۔ یہ سفر واقعی شاندار رہا۔ وکرم آپ کا شکریہ کہ آپ نے اتنا دل سے لکھا ہوا کردار تخلیق کیا اور اس کی ہدایت کاری کی، جسے نبھانا میرے لیے ایک خاص تجربہ رہا۔ دنیا کے ساتھ آپ کے اس محبت اور محنت سے بنے پروجیکٹ کو شیئر کرنے کا انتظار نہیں ہو رہا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:barcelonas-22nd-win-title-race-position-further-strengthened-93656

طاہر نے مزید کہاکہ ’’وکرم فڈنیس کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا۔ سیٹ پر ان کی گرمجوشی اور توانائی واقعی متاثر کن ہے  اور میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی پہلی ہندی ہدایت کاری والی فلم میں مجھے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا۔ یہ پروجیکٹ میرے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس نے مجھے ان اینٹی ہیرو کرداروں سے کچھ مختلف کرنے کا موقع دیا جنہیں میں پچھلے کئی برسوں سے ادا کر رہا تھا۔ اس فلم نے مجھے ایک ہلکی پھلکی، جذباتی اور زندگی کے قریب محسوس ہونے والی کہانی کو ایکسپلور کرنے کا موقع دیا اور بطور اداکار کچھ نیا آزمانے کا بھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:تجارتی ایل پی جی کی کمی سے ہوٹلوں اور ریستوران متاثر، وزارتِ تیل نے کمیٹی تشکیل دی


 انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اپنے کردار کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتے، لیکن ناظرین کو پردے پر ان کا ایسا روپ دیکھنے کو ملے گا جو انہوں نے پہلے کبھی ایکسپلور نہیں کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK