• Fri, 26 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ونڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

Updated: September 26, 2025, 1:06 PM IST | Agency | Mumbai

کرون نائر کی جگہ پڈیکل، اجے جڈیجہ نائب کپتان مقرر، آکاش دیپ ٹیم سے باہر۔

Shubman Gill. Picture: INN
شبھمن گل۔ تصویر: آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دیو دت پڈیکل کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کے کرناٹک ٹیم کے ساتھی کرون نائر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ نے نائب کپتان کے طور پر رشبھ پنت کی جگہ لی ہے، جبکہ نارائن جگدیسن دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وہ سب سے پہلے انگلینڈ کے دورے کے آخری ٹیسٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ 
 شبھ من گل پہلی بار ہوم ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے اس سال کے شروع میں انگلینڈ میں کپتانی کا آغاز کیا تھا۔ بمراہ بھی اسکواڈ میں ہیں، انہیں ایشیا کپ کے بعد ہوم سیریز کے لئےآرام نہیں دیا گیا ہے۔ 
 باقی ٹیم بڑی حد تک ویسی ہی ہے جیسا کہ انگلینڈ میں تھی، لیکن ابھیمنیو ایسورن کو تیسرے اوپننگ بلے باز کے آپشن کے طور پر منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ٹیم کے اضافی وکٹ کیپر جگدیسن اس کردار کو پورا کر سکتے ہیں۔ 
 تاہم، ہندوستان کی پلیئنگ الیون انگلینڈ کے خلاف سے کافی مختلف نظر آ سکتی ہے کیونکہ اس بار تیز گیند بازی سے زیادہ اسپن پر زور دیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے ٹیم میں جڈیجہ کیساتھ کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔
 تیز گیندبازی کے شعبے میں عرشدیپ سنگھ، آکاش دیپ، اور انشول کمبوج کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جنہوں نے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا سفر کیا تھا۔ انشول اور آکاش اب ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کیلئے کھیلیں گے۔ ونڈیز کےخلاف  تیز گیندبازی کی ذمہ داری جسپریت بمراہ اور محمد سراج نبھائیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK