Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: اننگز کا آغاز کرنا حکمتِ عملی کا حصہ تھا: رشبھ پنت

Updated: April 02, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi

انڈین پریمیر لیگ میں ایکانا اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپرجائنٹس (ایل ایس جی) اور دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایل ایس جی کے کپتان رشبھ پنت اننگز کا آغاز کرنے آئے۔ پنت عموماً اوپننگ نہیں کرتے، اس لیے ان کا اوپنر کے طور پر آنا موضوعِ بحث بنا رہا۔

Rishabh Pant.Photo:X
رشبھ پنت۔ تصویر:ایکس

انڈین پریمیر لیگ میں بدھ کو ایکانا اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپرجائنٹس (ایل ایس جی) اور دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایل ایس جی کے کپتان رشبھ پنت اننگز کا آغاز کرنے آئے۔ پنت عموماً اوپننگ نہیں کرتے، اس لیے ان کا اوپنر کے طور پر آنا موضوعِ بحث بنا رہا۔ میچ کے بعد پنت نے اس فیصلے کو حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا۔
رشبھ پنت نے میچ کے بعد کہاکہ ’’یہ فیصلہ اچانک نہیں لیا گیا تھا بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا۔ ٹیم چاہتی تھی کہ نکولس پورن  مڈل اوورز میں آ کر جارحانہ کردار ادا کریں، اسی لیے انہیں ٹاپ آرڈر سے ہٹایا گیا۔‘‘ایل ایس جی کے کپتان نے مزید کہا ’’لیفٹ-رائٹ کمبینیشن کے ذریعے مخالف ٹیم کو لیفٹ آرم اسپنر، خاص طور پراکشر پٹیل کے استعمال سے روکا جا سکتا تھا۔ تاہم  ان کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:عامر خان کی خواہش تھی کہ ’’ایک دن‘‘ ان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ہو


آنے والے میچوں میں بھی اننگز کا آغاز کرنے کے سوال پر پنت نے کہا کہ وہ ٹاپ آرڈر میں کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ سیزن کے پہلے میچ میں پنت کا اوپن کرنا ایل ایس جی کے حق میں ثابت نہیں ہوا۔ وہ ۹؍ گیندوں پر ۷؍ رنز بنا کر بدقسمتی سے آؤٹ ہو گئے۔رشبھ پنت نے اپنے تقریباً دس سالہ ٹی۲۰؍ کیریئر میں صرف ۲۳؍ مرتبہ اوپننگ کی ہے، جبکہ آئی پی ایل میں انہوں نے صرف سات بار اننگز کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا


ایل ایس جی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم ۴ء۱۸؍ اوورز میں صرف ۱۴۱؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دہلی کیپٹلس نے ۱ء۱۷؍اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۵؍ رنز بنا کر ۶؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ لکھنؤ کا اگلا مقابلہ ۵؍اپریل کوسن رائزرس حیدرآباد کے خلاف راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK