Inquilab Logo

دہلی کو آج حیدرآباد کے مضبوط بلےبازوں سے خطرہ

Updated: April 20, 2024, 1:18 PM IST | Agency | New Delhi

حیدرآبادنے اس سیزن میں دو مرتبہ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکوربنایا۔ کلدیپ کو ٹریوس ہیڈکی طوفانی بلے بازی کا سامنا ہوگا۔

Sunrisers Hyderabad. Photo: INN
سن رائزرز حیدرآباد۔ تصویر : آئی این این

رشبھ پنت، جنہوں نے میدان کے اندر اور باہر مشکلات کے درمیان اپنی بے پناہ ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ سنیچر کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ان فارم سن رائزرس کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں دہلی کیپٹلس کی کپتانی کے شاندار فارم میں ہوں گے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم سنیچر کو حیدرآباد کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ 
  یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہوگا۔ پچھلے سال پنت کو اسی میدان پر بیساکھیوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن۲۰۲۲ء میں مہلک کار حادثے کے بعد انہوں نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں بطور وکٹ کیپر اور بلے بازکے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ 
 دہلی کی اب تک ملی جلی کارکردگی رہی ہے، حالانکہ وہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کو شکست دینے کے بعد پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہے۔ اب تک ۷؍ میچوں میں سے دہلی نے ۳؍ جیتے ہیں اور ۴؍ ہارے ہیں۔ آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود سن رائزرس کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دو بار سب سے زیادہ اسکور (۳؍ وکٹ پر۲۷۷؍ رن اور ۳؍ وکٹ پر۲۸۷؍ رن) بنایا ہے۔ ایسے میں کپتان پنت کو کوٹلہ کی ہوم پچ پر اپنے وسائل کو سمجھداری سے استعمال کرنا ہوگا۔ 
سن رائزرس کے ٹریوس ہیڈ (۲۳۵؍ رن) نے ۳۹؍میچوں میں سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔ ابھیشیک شرما نے بھی۲۱۱؍ رن بنائے ہیں۔ دونوں پاور پلے میں جارحانہ کارکردگی پیش کرنے کیلئے بے تاب ہوں گے۔ دونوں کا اسٹرائیک ریٹ۱۹۹؍ اور ۱۹۷؍ رہا ہے جو ایشانت شرما، خلیل احمد اور مکیش کمار کی تیز گیند باز تینوں کیلئے ایک مشکل چیلنج ہوگا۔ ہینرک کلاسین کا اسٹرائیک ریٹ بھی تقریباً۱۹۹؍ ہے اور وہ دنیا کے بہترین فنشرس میں سے ایک ہیں۔ یہ تینوں مل کر سن رائزرس کی بیٹنگ کو خطرناک بنا دیتے ہیں۔ 
 دہلی کے پاس کلدیپ یادو کی شکل میں ٹرمپ کارڈ ہے جن کی اکنامی کی شرح ۶؍ کے قریب ہے۔ اکشر پٹیل کے علاوہ اسپن بولنگ میں ان کا ساتھ دینے کا تیسرا متبادل ٹرسٹن اسٹبس ہیں۔ اگر پنت ٹاس جیتتے ہیں تو وہ بلے بازی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ ڈیوڈ وارنر کی انجری ان کےلئے تشویش کا باعث ہے لیکن جیک فریزر میک گرک نے پہلے ۲؍ میچوں میں متاثر کیا ہے۔ سن رائزرس کی بیٹنگ جہاں شاندار رہی ہے وہیں اس کے گیند بازوں نے مایوس کیا ہے۔ صرف کپتان پیٹ کمنس (۷ء۷۸) کا اکانومی ریٹ ۸؍ سے نیچے رہا ہے، جسے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں اچھا سمجھا جائے گا۔ جے دیو انادکٹ اور بھونیشور کمار مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ وہیں اسپنرس مینک مارکنڈے اور شہباز احمد بھی متاثر نہ کر سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK