• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا امریکہ پر مہلک حملوں میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

Updated: November 26, 2026, 1:55 PM IST | Agency | New York

 ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران پر مہلک حملے کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا ہے۔

Ghulam Hussain Darzi. Photo: INN
غلام حسین درزی۔ تصویر: آئی این این

 ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران پر مہلک حملے کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر غلام حسین درزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران جدید مصنوعی ذہانت کے نظام استعمال کئے جن کی مدد سے اہداف کی نشاندہی اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر منتخب کرنے ، حملوں کےلئے درست ٹھکانوں تک پہنچنے کا کام لیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: یمن: کشیدگی سے لاکھوں افراد بے گھر جبکہ بچے ضروری ویکسین سے محروم

غلام حسین درزی نے کہا کہ نہ تو جدید ٹیکنالوجی اور نہ ہی نجی کمپنیوں کی شمولیت امریکہ یا اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمے داریوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر جواب دہی سے بچا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ اور دیگر تنازعات میں فوجی کارروائیوں کے دوران مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ایرانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ فوجی مقاصد کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی نگرانی اور اس کے نظم و نسق کے لئے اقوام متحدہ کی قیادت میں ایک مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK