Inquilab Logo

لیونل میسی کیلئے بارسلونا فٹبال کلب چھوڑنا آسان نہیں

Updated: September 01, 2020, 4:25 PM IST | Agency | Barcelona

اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنےوالے ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر اور دنیا کے بہترین اسٹرائیکرس میں سے ایک لیونل میسی اتوار کو بارسلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے جبکہ لا لیگا کا کہنا ہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کے لئے ریلیز کے اصول کے مطابق ۸۳ء۳؍ کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

Lionel Messi. Picture:INN
لیونل میسی ۔ تصویر: آئی این این

  اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنےوالے ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر اور دنیا کے بہترین اسٹرائیکرس میں سے ایک لیونل میسی اتوار کو بارسلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے جبکہ لا لیگا کا کہنا ہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی بھی قابل عمل ہے اور انہیں بارسلونا چھوڑنے کے لئے ریلیز کے اصول کے مطابق ۸۳ء۳؍ کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔اتوار کی صبح ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کے لئے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے۔ انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح ۱۰؍بجے میدان  پر ہونا چاہئے تھا۔ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے مختلف اوقات دیئے گئے تھے ۔ ادھر لا لیگا نے  ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی بھی درست ہے۔ لا لیگا نے کہا کہ اس قانون کے مطابق لا لیگا اسپین فٹبال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔ ۳۳؍ سالہ میسی نے منگل کو بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں۷۰؍کروڑ یورو (۸۳ء۳؍کروڑ ) کی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ارجنٹینا کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی اسپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدہ کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK