Inquilab Logo

ریٹائرمنٹ کے بارے میں ابھی سوچا نہیں: میسی

Updated: March 29, 2024, 10:40 AM IST | Agency | Washington

ارجنٹائنا کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے کرئیر کو ختم کرنے کے فیصلے میں عمر فیصلہ کن عنصر نہیں ہوگی۔

Lionel Messi. Photo: INN
لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

ارجنٹائنا کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے کرئیر کو ختم کرنے کے فیصلے میں عمر فیصلہ کن عنصر نہیں ہوگی۔ ۳۶؍سالہ کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنے کریئر کا خاتمہ اسی صورت میں کریں گے جب وہ محسوس کریں کہ وہ میچ میں اپنا اثر ڈالنے سے قاصر ہیں۔ 
 میسی نے کہا کہ ’’جب مجھے لگے گا کہ میں اب پرفارم نہیں کر رہا ہوں، میں کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی اپنے ساتھیوں کی مدد کر رہا ہوں تو میں ریٹائر ہو جاؤں گا۔ جب میں محسوس کروں گا کہ یہ قدم اٹھانے کا وقت آگیا ہے تو عمر کے بارے میں سوچے بغیر ایسا کروں گا۔ اگرمجھے اچھا لگتا ہے تو میں مقابلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے یہی پسند ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK