راجستھان کے جڈیجہ کے ’پاکیٹ سلییبریشن‘ پر گجرات کے راشد خان نے جواب دیا
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 3:53 PM IST | New delhi
راجستھان کے جڈیجہ کے ’پاکیٹ سلییبریشن‘ پر گجرات کے راشد خان نے جواب دیا
آئی پی ایل کے دوران میدان پر جب ۲؍ ٹیمیں ٹکراتی ہیں تو مقابلہ صرف بیٹ اور بال تک محدود نہیں رہتا، کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک اور جشن کا تڑکا اسے مزید مسالہ دار بنا دیتا ہے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں جب گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو دھول چٹائی تو میدان کے باہر سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی ’ویڈیو وار‘ چھڑ گیا۔ اس بار آمنے سامنے تھے راجستھان کے رویندر جڈیجہ اور گجرات کے اسپن ماسٹر راشد خان۔
یہ بھی پڑھئے : گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو ۷۷؍ رنز سے شکست دے دی
آئی پی ایل کے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں سسپنس تب شروع ہوا جب رویندر جڈیجہ نے گجرات کے سیٹ بلے باز کی وکٹ اکھاڑدی۔ وکٹ لینے کی خوشی میں جڈیجہ نے اپنی پینٹ کی جیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ’پاکٹ سیلیبریشن‘ کیا۔ مداحوں کو لگا کہ جڈیجہ نے نفسیاتی برتری حاصل کر لی ہے لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ میچ ختم ہوتے ہوتے بازی پوری طرح پلٹ جائے گی۔ اصل دھماکہ تو میچ کے بعد ہوا جب راشد خان نے ایک ایسا ویڈیو ڈالا جس نے راجستھان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
کیا تھا پاکٹ سیلیبریشن کا پورا معاملہ؟
میچ کے دوران جب رویندر جڈیجہ نے کامیابی حاصل کی تو انہوں نے اپنا روایتی تلوار والا جشن چھوڑ کر ایک نیا اسٹائل اپنایا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ انہوں نے مخالف ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو اپنی جیب میں ڈال لیا ہے۔ یہ جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا، جسے راجستھان کی جیت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔گجرات ٹائٹنز نے جب راجستھان کو ۷۷؍ رنوں کے بڑے فرق سے روند دیا تو راشد خان نے بدلہ لینے میں دیر نہیں کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ اپنی جیب میں کچھ ڈھونڈتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آخر میں وہ مسکراتے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ ان کی جیب میں میچ کے ۲؍ پوائنٹس ہیں۔ راشد خان کا پیغام صاف تھا ’’آپ نے وکٹ لی ہوگی، لیکن ہم میچ سے۲؍پوائنٹ لے کر جا رہے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو نے ثابت کر دیا کہ راشد خان صرف گیند سے ہی نہیںبلکہ اپنی مزاحی حس (سینس آف ہیومر) سے بھی میچ جیتنا جانتے ہیں۔
رویندر جڈیجہ(جیب میں ہاتھ ڈالے ہوئے)جبکہ راشد خان جیب سے ۲؍پوائنٹ حاصل کرنے کا کاغذ نکال کر دکھاتے ہوئے
جڈیجہ نے دکھائی جیب تو راشد خان نے دکھائے پوائنٹس!