Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سراج کی محنت پر جیمی اور ہیری نے پانی پھیرا

Updated: July 05, 2025, 11:21 AM IST | Agency | Birmingham

دوسرے ٹیسٹ میں محمد سراج نے ابتدا میں وکٹ لئے۔ انگلش بلے باز ہیری بروک اور جیمی اسمتھ کی سنچری۔

Muhammad Siraj. Photo: INN
محمد سراج۔ تصویر: آئی این این

ٹیم انڈیا کے تیزی گیندباز محمد سراج کے ذریعہ دیئے جانے والے ابتدائی جھٹکوں کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سنبھل گئی۔ جیمی اسمتھ اور ہیری بروک نے اپنی سیکڑہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کو سنبھالا اور فالو آن سے بچا لیا۔ کاپی پرنٹ میں جانے کے وقت تک انگلینڈ کی ٹیم  نے ۸۳؍ویں اوور میں ۶؍وکٹ کے نقصان پر ۳۸۷؍رن بنالئے تھے۔ وہ اب بھی ہندوستان کے اسکور سے ۲۰۰؍ رن پیچھے تھا۔ اس وقت کریز پر جیمی اسمتھ ناٹ آؤٹ ۱۷۰؍ رن بناکر موجود تھے۔ آکاش دیپ نے ۳؍ اور تیزگیند باز محمد سراج نے ۳؍ وکٹ لئے تھے۔  
  انگلینڈ نے ۳؍ وکٹ پر۷۷؍ رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جمعہ کی صبح کے سیشن میں انگلینڈ کے اسکور میں ۷؍ رن ہی جُڑے تھے کہ محمد سراج نے جو روٹ (۲۲؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اگلی ہی گیند پر کپتان بین اسٹوکس (صفر) بھی آؤٹ ہو گئے اور ہندوستان کو پانچویں کامیابی ملی۔ ایسے نازک وقت پر بلے بازی کے لیے آئے جیمی اسمتھ نے ہیری بروک کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچری مکمل کی۔  ہیری بروک دن کے تیسرے سیشن میں ۱۵۸؍رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہو ںنے ۲۳۴؍ گیندوں کا سامنا کیا اور۱۷؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔  جب سراج نے دن کے آغاز میں لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹ حاصل کئے تو ایسا لگا کہ ہندوستان میچ پر مکمل طور پر حاوی ہو چکا ہے، لیکن اسمتھ اور بروک کے درمیان زبردست شراکت داری ہوئی۔ 

 جڈیجا نے بورڈ کی ہدایت کی خلاف ورزی کی 
برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن رویندر جڈیجا نے بی سی سی آئی کی نئی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) کی خلاف ورزی کی۔ آسٹریلیا دورے کے بعد بی سی سی آئی نے یہ ہدایت جاری کی تھی کہ کوئی بھی کھلاڑی اکیلا میدان پر نہیں جائے گا اور نہ ہی اکیلے واپس آئے گا بلکہ تمام کھلاڑی ٹیم بس میں اکٹھے آئیں گے اور جائیں گے۔ تاہم جڈیجا نے جمعرات کو ایسا نہیں کیا۔ لیکن ان کے خلاف کسی سزا کی توقع نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK