ہندوستان کے فٹبال کوچ مانولو مارکیز نے ۴؍ جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ کیلئے۲۸؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں جموں اور کشمیر کےسہیل احمد بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 30, 2025, 12:31 PM IST | Agency | Kolkata
ہندوستان کے فٹبال کوچ مانولو مارکیز نے ۴؍ جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ کیلئے۲۸؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں جموں اور کشمیر کےسہیل احمد بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے فٹبال کوچ مانولو مارکیز نے ۴؍ جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ کیلئے۲۸؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں جموں اور کشمیر کےسہیل احمد بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ میچ تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور۲۰۲۷ء میں سعودی عرب میں ہونے والےاے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرس کے فائنل راؤنڈ کی تیاریوں کا حصہ ہے، جس میں ہندوستان ۱۰؍ جون کوہانگ کانگ کا سامنا کرے گا۔
۲۰؍ سالہ سینٹرل فارورڈ سہیل احمد بٹ سری نگر کے بیمنیا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سیزن میں موہن بگان سپر جائنٹس کوانڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان سے پہلے کشمیر کےدانش فاروق۲۰۲۲ء میں بحرین اور بیلاروس کے خلاف دوستانہ میچ میں کھیل چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے والے کشمیر کے کھلاڑیوں میں معراج الدین واڈو کافی مشہور رہے، جنہوں نے ۲۰۰۵ء سے۲۰۱۱ء تک ہندوستان کیلئے۳۲ میچ کھیلے ہیں۔
ایسٹ بنگال کے بھروسے مند سینٹرل ڈیفنڈر انور علی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، جو فروری میں چوٹ لگنے کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔ ٹیم میں کرشمائی اسٹرائیکر سنیل چھیتری بھی شامل ہیں، جنہوں نے مارچ میں ٹیم کی مدد کیلئے ریٹائرمنٹ سے واپسی کی تھی۔ ٹیم گزشتہ۱۰؍ دنوں سےکولکاتا میں تربیتی کیمپ میں ہے۔
ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کوچ مانولو مارکیز مانولو مارکیز نے سہیل احمد بٹ کی شمولیت کے تعلق سے خوشی کا اظہار کیا۔ مارکیز نے بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’سہیل ایک اٹیکنگ کھلاڑی ہیں۔ ہم نے سپر کپ میں دیکھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو گیند کو مخالف پوسٹ تک لے جانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ سہیل بٹ دیگر نوجوان کھلاڑیوں جیسے نکھل پربھو اور ہریتک تیواری کے ساتھ، کیمپ میں اپنی شناخت بنانے اور ہندوستان کے لئے میچ کھیلنے کی امید رکھیں گے۔ سپر کپ میں ان کی متاثر کن کارکردگی نے انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کا ایک مستحق موقع دیا۔ ‘‘ انہیں مزید کہا کہ جموں اور کشمیر سے سہیل احمد بٹ کا ہندوستان کی قومی ٹیم تک کا سفر ملک کے بہت سے نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کیلئے ایک تحریک ہے۔ وہ خطے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لئےایک رول ماڈل ہیں۔