جاپان میں۲۰۲۶۷ء کی پہلی ششماہی میں پیدائش میں۱۱؍ سال بعد پہلی بار اضافہ ہوا ہے، جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری تا جون کی یہ پیدائشیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھی ہیں، جس کی تصدیق وزارت صحت کے حوالے سے کیوڈو نیوز نے کی۔
EPAPER
Updated: August 29, 2026, 10:04 PM IST | Tokyo
جاپان میں۲۰۲۶۷ء کی پہلی ششماہی میں پیدائش میں۱۱؍ سال بعد پہلی بار اضافہ ہوا ہے، جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری تا جون کی یہ پیدائشیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھی ہیں، جس کی تصدیق وزارت صحت کے حوالے سے کیوڈو نیوز نے کی۔
جاپان میں۲۰۲۶ء کے پہلے چھ مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پرصفر اعشاریہ ۸؍ فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ تعداد۳۴۲۰۶۸؍ تک پہنچ گئی، یہ گیارہ سالوں میں پہلی مثبت شرح ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری تا جون کی یہ پیدائشیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھی ہیں، جس کی تصدیق وزارت صحت کے حوالے سے کیوڈو نیوز نے کی۔یہ معمولی اضافہ۲۰۲۵ء کے بعد سے جاری طویل زوال پذیر رجحان کے بعد سامنے آیا ہے۔ تاہم، ابتدائی اعداد و شمار میں اس بہتری کے باوجود، جاپان اب بھی آبادی کی شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بڑی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معمر آبادی اور طویل مدتی تولیدی شرح میں گراوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ اویوکا ۳۴؍ برس کی عمر میں انتقال، یوگنڈا میں سوگ
واضح رہے کہ جاپان کی مجموعی آبادی (بشمول غیر ملکی باشندوں)۱۲؍ کروڑ۳۷؍ لاکھ تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً ۵؍ لاکھ۶۳؍ ہزار کم ہے۔ جاپانی شہریوں کی آبادی پہلی بار۴۰؍ سالوں میں۱۲؍ کروڑ سے نیچے آگئی، جو۹؍ لاکھ۱۷؍ ہزار کی کمی کے بعد۱۱؍ کروڑ۹۷؍ لاکھ۳۶؍ ہزار ۴۸۳؍رہ گئی۔ یہ سالانہ کمی۱۹۶۸ء میں ریکارڈز کے آغاز کے بعد سب سے بڑی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم ۸۹؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دریں اثناء ملک کی قدرتی آبادی میں کمی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ سالانہ اموات کی تعداد پیدائش سے مسلسل زیادہ ہے ۔تقریباً۱۵؍ لاکھ۹۰؍ ہزار اموات کے مقابلے میں صرف۶؍ لاکھ۷۰؍ ہزار پیدائش ہوئیں۔ دوسری جانب، رجسٹرڈ غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد میں۳؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد ریکارڈ۴۰؍ لاکھ تک پہنچ گئی، جس نے مستقل مزدوروں کی قلت کو کچھ حد تک کم کیا ہے۔ جبکہ حکام نے ملکی گھریلو افرادی قوت میں گراوٹسے نمٹنے کے لیے بچوں کے الاؤنس اور خاندانی معاونت کے پروگراموں میں توسیع جاری رکھی ہوئی ہے۔