Inquilab Logo

خاتون آئی پی ایل نوجوان کرکٹرس کے لئے بڑی کامیابی : جھولن

Updated: September 10, 2020, 6:40 PM IST | Agency | New Delhi

خاتون ٹیم کی تیز گیندبازنے کہا: نوجوان کرکٹرس ڈریسنگ روم کو ہندوستانی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گی

Jhulan Goswami.Picture:INN
جھولن گوسوامی۔ تصویر: آئی این این

  ہندوستانی خاتون ٹیم کی سابق کپتان اور ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی سب سے زیادہ وکٹ لینے والی جھولن گوسوامی نے کہا ہے کہ خواتین کا آئی پی ایل ملک کے نوجوان کرکٹرس کے لئے ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اس سے انہیں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔  اسپورٹس ٹائیگر کے شو’آف دی فیلڈ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جھولن نے خواتین کے آئی پی ایل کے بارے میں کہا کہ جہاں تک آئی پی ایل کا تعلق ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ شروع ہو اور ہم سب انتظار کر رہے ہیں کیونکہ نوجوان کرکٹرس ڈریسنگ روم کو ہندوستانی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گی۔ ہندوستان کی ۳۷؍سالہ تیز بولر جھولن نے اس موقع پر اپنی زندگی کے بارے میں بات چیت کی اور۲۰۱۷ء آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ ، ویمنز آئی پی ایل اور ان کی آنے والی فلم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ جھولن نے ون ڈے میں۲۲۵؍ وکٹ لئے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے ، اس میں سب سے اہم بات کھیل کا جنون ہے۔ جھولن گوسوامی نے کہا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر آپ عمر کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔ آپ صرف اپنے شوق، محنت اور کھیل سے پیار کو ذہن میں رکھتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ فیلڈ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور یہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے انتہائی اطمینان بخش ہے اور میں خود بھی اس کھیل سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔جھولن نے اپنا ماضی بیان کیا کہ ان کا کرکٹ کھیل کیسے شروع ہوا اور اس کے اور ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کے مابین کیسے مماثلت پائی کیونکہ دونوں نے اپنا سفر بال بوائز یا بال گرلز کی حیثیت سے شروع کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ۱۹۹۷ء میں خواتین کا ورلڈ کپ ہندوستان میں ہورہا تھا اور میں خوش قسمت تھی کہ مجھے اس کا ٹکٹ مل گیا۔ میں ورلڈ کپ کے بارے میں سو فیصد واقف نہیں تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK