ہندوستان کی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم آخری لمحات میں ایک گول اور ۶؍ پنالٹی کارنر گنوانے کی وجہ سے سلطان جوہر کپ ٹورنامنٹ کے سخت فائنل میں آسٹریلیا سے دوایک سے ہار گئی۔
EPAPER
Updated: October 19, 2025, 11:01 AM IST
ہندوستان کی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم آخری لمحات میں ایک گول اور ۶؍ پنالٹی کارنر گنوانے کی وجہ سے سلطان جوہر کپ ٹورنامنٹ کے سخت فائنل میں آسٹریلیا سے دوایک سے ہار گئی۔
ہندوستان کی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم آخری لمحات میں ایک گول اور ۶؍ پنالٹی کارنر گنوانے کی وجہ سے سلطان جوہر کپ ٹورنامنٹ کے سخت فائنل میں آسٹریلیا سے دوایک سے ہار گئی۔ ۳؍ بار کی چمپئن ہندوستان ۱۳؍ویں منٹ میں اس وقت پچھڑ گئی تھی جب ایان گروبیلار نے اپنا پہلا گول کیا۔ تاہم ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں انمول ایکا کے ۱۷؍ویں منٹ میں کئے گئے گول کی مدد سے برابری حاصل کر لی۔
مقابلہ آخری لمحات تک برابری پر رہا، لیکن ۵۹؍ویں منٹ میں ہندوستان نے گروبیلار کو پنالٹی کارنر پر گول کرنے کا موقع دے دیا، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا خطاب مل گیا۔ ہندوستان کو آخری منٹ میں لگاتار۶؍ پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ ان میں سے ایک کو بھی گول میں تبدیل نہیں کر سکا۔
اس شکست کے ساتھ ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں پانچویں بار رنر اپ رہا۔ تاہم یہ کارکردگی پچھلے ۲؍ ٹورنامنٹ سے بہتر ہے جب اسے کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے ۲۰۲۲ءکے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں لگاتار ۳؍ بار ہارنے کا سلسلہ بھی توڑا اور چوتھی بار ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔