Inquilab Logo

محمد سمیع کی بولنگ میں عمدہ لائن ولینتھ ، رفتار: جونٹی روڈس

Updated: September 03, 2020, 1:50 PM IST | Agency | New Delhi

کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈس نے ہندوستان کے سرکردہ تیز گیندباز محمد سمیع سے آئی پی ایل میچوں میں بہترین کارکردگی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد سمیع سمیت ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو سامنے سے لیڈ کرتے ہوئے مثال قائم کرنا ہوگی۔

Muhammad Shami.Picture:INN
محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈس نے ہندوستان کے سرکردہ  تیز گیندباز محمد سمیع سے آئی پی ایل میچوں میں بہترین کارکردگی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد سمیع سمیت ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو سامنے سے لیڈ کرتے ہوئے مثال قائم کرنا ہوگی۔ کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈس کا ایک ویڈیو  پنجاب کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کوچ جونٹی روڈس کو سینئر کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ محمد سمیع ، کے ایل راہل اور کرون  نائر کے لئے روڈس نے کہا ہے کہ ان سب کو سامنے سے لیڈ کرتے ہوئے مثال قائم کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ محمد سمیع کی بولنگ کی رفتار سے جونٹی روڈس خوش اور متاثر ہیں۔ سمیع کنگز الیون پنجاب ٹیم کے مرکزی اور اہم بولر ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا بہت تجربہ ہے جو پنجاب میں یقینی طور پر کام کرے گا۔ محمد سمیع کی بولنگ میں عمدہ لائن ولینتھ ، رفتار ہے۔ویڈیو میں جونٹی روڈس نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سینئر کھلاڑیوں کو آگے آکر قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس میں مینک اگروال ، کرون  نائر اور دیپک ہڈا جیسے باصلاحیت فیلڈرس ہیں۔ محمد سمیع  میرے لئے بھی اہم ہیں کیونکہ وہ ہندوستانی کرکٹ حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK