Inquilab Logo

کوہلی نے ٹی ۲۰؍ میں ۱۲؍ہزار اور چنئی سپرکنگز کے سامنے ایک ہزار رن مکمل کئے

Updated: March 24, 2024, 12:10 PM IST | Agency | Chennai

انڈین پریمیر لیگ کے رنگا رنگ آغاز کے بعد، پہلا میچ جمعہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این۔

انڈین پریمیر لیگ کے رنگا رنگ آغاز کے بعد، پہلا میچ جمعہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا۔ بنگلور نے مقررہ ۲۰؍اوورس میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۷۳؍ رن بنائے۔ چنئی نے ہدف صرف۱۸ء۴؍ اوور میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلور کے وراٹ کوہلی نے اننگز میں چھٹا رن بناتے ہی ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں ۱۲؍ ہزار رن مکمل کر لئے۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے ایک ہزار رن بھی مکمل کئے۔ 
 وراٹ کوہلی نےٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۲؍ ہزار رن مکمل کرلئے۔ ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ڈومیسٹک، انٹرنیشنل اور لیگ کرکٹ شامل ہیں۔ ان سبھی کو ملاکر ۱۲؍ ہزار رن کا ہندسہ عبور کیا۔ ٹی۲۰؍ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام ہے۔ انہوں نے۱۴۵۶۲؍رن بنائے ہیں۔ سب سے کم اننگز میں ۱۲؍ہزار رن بنانے والے بلے بازوں میں کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہلی نے اپنی۳۶۰؍ویں اننگز میں ۱۲؍ ہزار رن کا ہندسہ عبور کیا۔ وہ اس ریکارڈ تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ 
 وراٹ کوہلی کے سی ایس کے کے خلاف ایک ہزار رن بھی مکمل ہوئے۔ انہوں نے چنئی کے خلاف اپنا۱۵؍  واں رن بناتے ہی اس ریکارڈ کو عبور کیا، اب ان کے پاس سی ایس کے کے خلاف۱۰۰۶؍ رن ہیں۔ ان سے پہلے صرف شکھر دھون نے چنئی کے خلاف ایک ہزار رن بنائے تھے۔ وراٹ نے دہلی کے خلاف بھی ایک ہزار رن بنائے ہیں۔ وہ دو ٹیموں کے خلاف ایک ہزار سے زیادہ آئی پی ایل رن بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK