• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Updated: January 14, 2026, 4:57 PM IST | Dubai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اپنے شاندار فارم کی بدولت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ ۳۷؍ سالہ کوہلی نے جولائی ۲۰۲۱ ءکے بعد پہلی بار یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کیا ہے۔

Virat Kohli.Photo:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اپنے شاندار فارم کی بدولت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ ۳۷؍ سالہ کوہلی نے جولائی ۲۰۲۱ ءکے بعد پہلی بار یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوہلی نے۹۱؍ گیندوں پر ۹۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت  ہندوستان  نے کامیابی حاصل کی۔ اس اننگز کے بعد ان کے ریٹنگ پوائنٹس ۷۸۵؍ ہو گئے ہیں۔
 وراٹ کوہلی اب تک مجموعی طور پر۸۲۵؍ دن رینکنگ میں ٹاپ پر رہ چکے ہیں، جو کسی بھی ہندوستانی  کھلاڑی کی  سب سے طویل  مدت ہے۔یہ ان کے کریئر کا ۱۱؍واں موقع ہے جب وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شریاس ایّر ۱۰؍ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد سراج ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ۵؍درجے ترقی کے ساتھ ۱۵؍ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔  ایشیز سیریز کے خاتمے کے بعد آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’کشمیر فائلز‘‘ بنائیں، ٹیکس معاف کرائیں: ’’اکیس‘‘ کی اداکارہ سہاسنی مولے ٹرولز پر برہم

ہندوستانی  ٹیسٹ بیٹرز: یشسوی جیسوال۸؍ویں اور شبھ من گل ۱۰؍ویں نمبر پر موجود ہیں۔تاریخی سنگِ میل اس  حالیہ اننگز کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن تینڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کی گزشتہ پانچ اننگز کا تسلسل (۷۴، ۱۳۵, ۱۰۲, ۶۵؍ اور ۹۳؍رن ) ان کے  غیر معمولی فارم کی عکاسی کرتا ہے۔  
کیز ایڈیلیڈ کوارٹر فائنل میں، مبوکو سے مقابلہ
 امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز نے دوسرے راؤنڈ میں ٹیریزا ویلنٹووا کو۴۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر مسلسل دوسرے سال ایڈیلیڈ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھئے:نئی نسل بمقابلہ جوکووچ: کیا جوکووچ اپنا ریکارڈ ساز ۲۵؍واں گرینڈ سلیم جیت پائیں گے؟

اگرچہ دفاعی چیمپئن کیز ابتدا میں اپنے بہترین فارم میں نظر نہیں آئیں اور سات ڈبل فالٹس کر بیٹھیں، تاہم انہوں نے اہم بریک پوائنٹس بچاتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں انہوں نے ویلنٹووا کی کمزور دوسری سروس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس کامیابی کے ساتھ کیز آخری ۸؍ کھلاڑیوں میں پہنچ گئی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ اب نوجوان ابھرتی ہوئی اسٹار وکٹوریہ مبوکو سے ہوگا۔ یہ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر دونوں کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب رومانیہ کی جیکولین کرسچین نے داریا کساتکینا کو ۴۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دے کر پہلی بار ان پر فتح حاصل کی۔ کرسچین نے ایک سخت پہلے سیٹ کے بعد دوسرے سیٹ میں مکمل غلبہ دکھایا اور میچ ایک  گھنٹہ  ۳۱؍ منٹ میں ختم کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK