Inquilab Logo

آئی سی سی کی نئی ہدایات میں کھیلنا عجیب لگے گا: سنگاکارا

Updated: June 02, 2020, 11:19 AM IST | Agency | Mumbai

ایم سی سی کے صدر نے کہا: جب بھی کرکٹ دوبارہ شروع ہوگا کھلاڑیوں اور حکام کی صحت وحفاظت سب سے زیادہ اہم ہو گی

Kumar Sangakkara - Pic : INN
کمار سنگاکارا ۔ تصویر : آئی این این

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر کمار سنگاکارا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے بارے میں کہا ہے کہ شروع میں ان قوانین کے تحت کھیلنا بڑا عجیب لگے گا لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سخت قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
 آئی سی سی نے دراصل حال ہی میں اپنے تمام رکن ممالک کے لئے کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی وسیع ہدایات جاری کی تھیں جس کے متعلق سنگاکارا نے یہ تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ کھیل دوبارہ شروع ہوں گے، کھلاڑیوں اور حکام کی صحت وحفاظت سب سے زیادہ اہم ہو گی۔ سنگاکارا نے ایک پروگرام میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نئی ہدایات کھلاڑیوں کو باندھ دے گی اور دیکھنے میں یہ عجیب لگتی ہیں۔ مجھے تو سوچ کر ہی عجیب لگ رہا ہے۔
 سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان  نے کہا کہ کھلاڑیوں اور حکام کی حفاظت اور صحت اولین  ترجیح ہے۔ خطرے سے پاک ماحول برقرار رکھنے کی ذمہ داری سب کی ہے اور سب کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنا چاہئے جس سے خطرہ کم سے کم رہے۔
 بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ان نئی ہدایات کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ نئے قوانین کھیل میں شامل تمام لوگوں کی بھلائی کے لئے ہیں۔اگر سیکورٹی یا صحت کا ماحول نہیں رہے گا تو دماغ میں پھر سے وہی خیال آئیں گے کہ ہمیں اب کھیلنا چاہیے یا نہیں۔ہمیں کھیلتے ہوئے واقعی ہوشیار رہنا اور یہ سمجھنا ہوگا کہ ان تمام نئے قوانین ممکنہ حد تک محفوظ بنانے کیلئے کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو بہت احتیاط سے کھیلنا ہوگا اور ہر بات کا دھیان رکھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK