آئرلینڈ نے سری لنکا اور ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی۲۰؍فارمیٹ میں ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ ایک بار پھر کپتان ہوں گے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 9:06 PM IST | Dublin
آئرلینڈ نے سری لنکا اور ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی۲۰؍فارمیٹ میں ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ ایک بار پھر کپتان ہوں گے۔
آئرلینڈ نے سری لنکا اور ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی۲۰؍فارمیٹ میں ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ ایک بار پھر کپتان ہوں گے جبکہ لورکن ٹکر ان کے نائب کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق اعلان کردہ ۱۵؍ میں سے ۱۲؍ کھلاڑی گزشتہ ایڈیشن میں بھی شامل تھے جبکہ ٹِم ٹیکٹر، بین کیلٹز اور میتھیو ہمفریز اس بار نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ یہ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی نویں شرکت ہوگی۔ ٹیم کی بہترین کارکردگی ۲۰۰۹ءاور ۲۰۲۲ءمیں رہی، جب اس نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
A well-rounded outfit will carry Ireland’s hopes at the Men`s #T20WorldCup 2026 👏
— ICC (@ICC) January 9, 2026
Details ⬇️https://t.co/irmHmZUl2M
آئرلینڈ مینز ٹیم کے قومی سلیکٹر اینڈریو وائٹ کو ایک سخت مقابلہ جاتی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے بہتر مظاہرے کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ کہنا کہ ہم اس ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے منتظر ہیں، کم ہوگا۔ ۲۰۲۲ء کے یادگار ٹورنامنٹ کے بعد ہم ۲۰۲۴ء میں اپنی بہترین فارم میں نہیں تھے اور تب سے اس کی تلافی کے منتظر ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عہدیدار نے تمیم کو ہندوستان کا ایجنٹ قرار دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک انتہائی مسابقتی گروپ میں ہیں، جس میں میزبان ٹیموں کے خلاف کھیلنا بھی شامل ہے، لیکن ہم نے حالیہ برسوں میں ان ٹیموں کے خلاف کھیلا ہے اور ان مقابلوں میں کسی خوف کے بغیر اتریں گے۔‘‘ وائٹ نے کہاکہ ’’گزشتہ چند برسوں میں ہم نے دنیا کے اس حصے میں خاصا کرکٹ کھیلا ہے، اس لیے ہماری تیاری اور منصوبہ بندی مضبوط ہوگی اور وقت آنے پر ہم چیلنج کے لیے تیار ہوں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:یامی گوتم فلم ’’نئی نویلی ‘‘ میں بھوتنی کا رول ادا کریں گی
عالمی ٹورنامنٹ سے قبل آئرش ٹیم اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو گروپ بی میں سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ آئرلینڈ اپنی مہم کا آغاز۸؍ فروری ۲۰۲۶ءکو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کرے گا۔ اسکواڈ: آئرلینڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈائر، روس ایڈائر، بین کیلٹز، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلینی، جارج ڈاکریل، میتھیو ہمفریز، جوش لِٹل، بیری مکارتھی، ہیری ٹیکٹر، ٹِم ٹیکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ۔