وجے ہزارے ٹرافی۲۰۲۵ء میںجمعرات کو حیدرآباد کے خلاف جموں کشمیر کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردینےاور بیک وقت ۲؍ تاریخی کارنامے انجام دینے کے بعدجموں کشمیر ٹیم کے کھلاڑی عاقب نبی کی دھوم مچ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 10:20 PM IST | Mumbai
وجے ہزارے ٹرافی۲۰۲۵ء میںجمعرات کو حیدرآباد کے خلاف جموں کشمیر کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردینےاور بیک وقت ۲؍ تاریخی کارنامے انجام دینے کے بعدجموں کشمیر ٹیم کے کھلاڑی عاقب نبی کی دھوم مچ گئی ہے۔
وجے ہزارے ٹرافی۲۰۲۵ء میںجمعرات کو حیدرآباد کے خلاف جموں کشمیر کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردینےاور بیک وقت ۲؍ تاریخی کارنامے انجام دینے کے بعدجموں کشمیر ٹیم کے کھلاڑی عاقب نبی کی دھوم مچ گئی ہے۔انہیں آئی پی ایل میں ’’دہلی کیپٹلز‘‘ نے۴ء۸؍ کروڑ میں خریدار ہے۔ جمعرات کی ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ کے مداح کہہ رہے ہیں ہے کہ عاقب نبی کو پاکر دہلی کیپٹلز کی لاٹری لگ گئی ہے۔
جمعرات کو ہونےوالی اس میچ میں حیدرآباد کے تیز گیند بازوں نے پچ سے ملنے والی مدد کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شارٹ گیندوں کے ذریعے جموں کشمیر کی حریف ٹیم کے ۷؍ کھلاڑیوں کو ۹۰؍ رن پر آؤٹ کر دیا، لیکن اس کے بعد عاقب نبی نے کھیل کو رُخ کو ہی بدل دیا۔ ا نہوں نے اس میچ میں لسٹ اے کریئر کی اپنی پہلی سنچری(۸۲؍ گیندوں پر ۱۱۴؍ ناٹ آؤٹ) بنائی جس میں ۶؍ چھکے اور ۱۰؍ چوکے شامل تھے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اور ونشج شرما کے ساتھ ۸؍وکٹ کیلئے۱۸۲؍ رنوں کی ناقابل تسخیر شراکت داری کی جو وجے ہزارے ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ عاقب نبی نے اس طرح کھیل کا رخ ہی بدل دیا۔ جموں کشمیر نے وہ میچ جیت لی جس میں ۷؍ ویں وکٹ گرنے کے بعد اس کی ہار یقینی مانی جاری تھی۔ عاقب نبی اور ونشج نے اسپنرس کے خلاف لمبے شاٹس کھیلنے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کو مایوس کیا۔ عاقب نبی نے خاص طور پر اسپن گیند بازوں کے خلاف بڑے شاٹس کھیل کر میچ کا رخ بدل دیا، جس سے حیدرآباد کے بولر دباؤ میں آگئے۔ آخر تک کریز پر جمے رہ کر انہوں نے ٹیم کو ۳؍وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی دلائی۔
عاقب نبی جب بلا تھامے میدان میں اترے تو ۷۸؍ رنوں پرجموں کشمیر کے ۶؍ وکٹ جاچکے تھے۔ صرف چار وکٹیں باقی تھیں اور ۲۶۹؍ رن کا ہدف پہاڑ سا معلوم ہورہاتھا۔ ۲۹؍سالہ عاقب نبی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے، جموں کشمیر نے یہ میچ جیت لیا۔ اسپورٹس اسٹار سے گفتگو میں فاسٹ بولر عاقب نبی نے اپنی اس شاندار جوابی سنچری کو اپنے کیریئر کی ’’سب سے بہترین اننگز‘‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا حصہ بننا میرے لیے بڑی بات ہے: اکشے اوبرائے
انہوں نے کہا، ’’جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو میں اسکور بورڈ کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا۔ میرا مقصد صرف آخر تک کریز پر جمے رہنانا تھا۔ جیسے جیسے ہم ہدف کے قریب پہنچتے گئے، ہمارا اعتماد بڑھتا گیا اور مجھے محسوس ہوا کہ ہاں ہم یہ کر سکتے ہیں۔ ہم نے صورتحال کے مطابق کھیل جاری رکھا اور ایک بڑی جیت حاصل کرلی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عہدیدار نے تمیم کو ہندوستان کا ایجنٹ قرار دیا
حیدرآباد کے فاسٹ بولرز کی باؤنسرس کی بوچھار نے جموں کشمیر کے ٹاپ آرڈر کو مشکلات میں ڈال دیا تھا، جو پچ سے ملنے والی اضافی باؤنس کا سامنا نہ کر سکے۔ جب عاقب نبی بیٹنگ کیلئے آئے، تب تک تینوں فاسٹ بولرس تقریباً ۲۰؍ اوورز کروا چکے تھے، جس سے میڈیم پیسر عاقب کو اسپن کے اوورسکھیلنے کا موقع ملا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ’’میں بس یہی سوچ رہا تھا کہ جو گیند میرے رینج میں آئے گی، میں اسے ماروں گا۔ میں زبردستی شاٹس کھیلنا نہیں چاہتا تھا۔‘‘ اس سے پہلے کہ حیدرآباد دوبارہ فاسٹ بولرس کو لاتی عاقب نبی کریز پر کافی وقت گزار چکے تھے اور شارٹ بال اٹیک کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو چکے تھے۔