جلا وطن رضا پہلوی نے ٹر مپ سے ایران معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی مدد کیلئے مداخلت کیلئے تیار رہیں، جبکہ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 10:17 PM IST | Washington
جلا وطن رضا پہلوی نے ٹر مپ سے ایران معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی مدد کیلئے مداخلت کیلئے تیار رہیں، جبکہ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
ایران میں احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہے، مظاہرین جمعہ کی صبح سویرے سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج جاری رکھا، یہ ملک کے جلاوطن شہزادے رضاپہلوی کی احتجاج کی اپیل کے بعد ہوا، حالانکہ انٹرنیٹ میں وسیع پیمانے پر رکاوٹیں اور بین الاقوامی فون سروسز میں کمی کے باوجود حکام کی مخالفت کی گئی۔ کارکنان کی جانب سے آن لائن شیئر کی گئی کئی ویڈیوز میں مظاہرین کوحکومت مخالف نعرے لگاتے دکھایا گیا، جبکہ تہران اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر ملبہ بکھرا ہوا تھا۔ اس دوران، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حامیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ عزیز نوجوانو، اپنی تیاری اور اتحاد برقرار رکھو۔ ایک متحد قوم کسی بھی دشمن پر قابو پا سکتی ہے۔‘‘
بعد ازاں ایک پوسٹ میں، رضا نے لکھا،’’ صاحب صدر، یہ آپ کی توجہ، حمایت اور عمل کی فوری اور عاجلانہ اپیل ہے۔ کل رات، آپ نے لاکھوں بہادر ایرانیوں کو سڑکوں پر گولیوں کا سامنا کرتے دیکھا۔ آج، انہیں صرف گولیوں کا ہی نہیں بلکہ مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سامنا ہے۔ نہ انٹرنیٹ، نہ لینڈ لائن۔ علی خامنہ ای ، اپنے مجرمانہ نظام کے خاتمے کے خوف سے جو عوام کے ہاتھوں ہو سکتا ہےنے سڑکوں پر عوام کو بری طرح کچلنے کی دھمکی دی ہے۔ اور وہ اس بلیک آؤٹ کا استعمال ان نوجوان ہیرو کو قتل کرنے کے لیے کرنا چاہتا ہے۔ میں نے عوام کو سڑکوں پر بلایا ہے تاکہ وہ اپنی آزادی کے لیے لڑیں اور سیکیورٹی فورسیز کو محض تعداد میں زیادہ ہو کر زیر کریں۔ کل رات انہوں نے ایسا ہی کیا۔ آپ کی اس مجرمانہ نظام کی دھمکی نے نظام کے گنڈوں کو بھی دور رکھا ہے۔ لیکن وقت نہایت اہم ہے۔ عوام ایک گھنٹے میں پھر سڑکوں پر ہوں گے۔ میں آپ سے مدد کی درخواست کر رہا ہوں۔ آپ نے ثابت کیا ہے، اور میں جانتا ہوں کہ آپ امن پسند ہیں اور اپنے قول کے پکے ہیں۔ برائے مہربانی ایران کے عوام کی مدد کے لیے مداخلت کے لیے تیار رہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایران میں ڈجیٹل بلیک آؤٹ۱۲؍ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، احتجاج جاری: رپورٹس
تاہم ایران کے وزیر خارجہ نے جمعہ کو امریکہ اور اسرائیل پر ملک میں بڑھتے ہوئے احتجاجی مہم کو بھڑکانے کا الزام لگایا، جبکہ مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے حوالے سے امریکی انتباہات کے بعد براہ راست غیر ملکی فوجی مداخلت کے امکان کو مسترد کر دیا۔ساتھ ہی ایرانی وزیر خارجہ عباس آراغچی نے لبنان کے دورے کے دوران کہایہی وہ چیز ہے جس کا امریکہ اور اسرائیل نے ذکر کیا ہے، کہ وہ ایران کے احتجاج میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔