• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کما موٹو ماسٹرز میں لکشیا سین، ساتوک-چراغ ہندوستانی چیلنج کے قائد

Updated: November 09, 2026, 9:04 PM IST | New Delhi

لکشیا سین اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی منگل سے شروع ہونے والے کما موٹو ماسٹرز جاپان ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ اس سال ہونے والے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

Lakshya Sen.Photo:INN
لکشیا سین۔ تصویر:آئی این این

لکشیا سین اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی منگل سے شروع ہونے والے کما موٹو ماسٹرز جاپان ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ اس سال ہونے والے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ بی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ۱۰؍ سے ۱۵؍ نومبر تک کما موٹو پریفیکچرل جمنازیم میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی پر نفیسہ علی فکرمند، ماسک پہن کر مارننگ واک کی

اس ماہ کے آغاز میں ہائیلو اوپن جیتنے کے بعد لکشیا ریس ٹو فائنلس کی درجہ بندی میں ۸؍ مقام اوپر چڑھ کر ۱۰؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اب یہ ہندوستانی کھلاڑی ٹاپ ۸؍ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ وہ سیزن کے اختتام پر ہونے والے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس کے لیے کوالیفائی کر سکیں۔ دنیا کے ۱۳؍ویں نمبر کے کھلاڑی لکشیا، جنہیں اس سال ۸؍ویں سیڈ دی گئی ہے، نے گزشتہ سال کما موٹو ماسٹرز جاپان میں ہندوستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے، جہاں انہیں جاپان کے کینتا نشیموتو کے ہاتھوں 3 گیمز کے سخت مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مردوں کے سنگلز کے ڈرا میں ہندوستان کی جانب سے سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت بھی شامل ہیں۔ مردوں کے ڈبلز میں بھی ہندوستان کی مضبوط دعویداری ہے، جہاں دنیا کے چھٹے نمبر کے کھلاڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی، جنہیں پانچویں سیڈ دی گئی ہے، ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کارلوس الکاراز نے بین شیلٹن کو شکست دے کر پہلی بار پیرس ماسٹرز کا خطاب جیت لیا

اس ہندوستانی جوڑی نے اس سیزن میں ۲؍سپر ۷۵۰؍ خطاب جیتے ہیں، جن میں مئی میں سنگاپور اوپن اور ستمبر میں چائنا ماسٹرز شامل ہیں۔ ساتوک-چراغ ریس ٹو فائنلس کی درجہ بندی میں ۱۲؍ویں مقام پر ہیں۔ وہ جاپان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیزن کے اس بڑے ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانے کے امکانات کو مضبوط کرنا چاہیں گے۔ ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن ہندوستان کی دوسری مردوں کی ڈبلز جوڑی ہیں۔ خواتین کے سنگلز میں مالویکا بنسود ہندوستان کی واحد نمائندہ ہیں۔
دو بار اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، جو پہلے ہی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس میں اپنی جگہ یقینی بنا چکی ہیں، اس ٹورنامنٹ کے ڈرا میں شامل نہیں ہیں۔ خواتین کے ڈبلز میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ تریشا اور گایتری ۲۰۱۱ء کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خواتین کی ڈبلز جوڑی بنیں، جب انہوں نے اس سال کے آغاز میں نئی دہلی میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کی جانب سے ۳؍مکسڈ ڈبلز جوڑیاں بھی میدان میں ہوں گی۔ اولمپین تنیشا کراسٹو، ہری ہرن امساکرونن کے ساتھ جوڑی بنائیں گی، جبکہ دھرو راوت اور منیشا کے مرکزی ڈرا میں شامل دوسری ہندوستانی جوڑی ہیں۔ دھرو کپیلا اور رادھیکا شرما کوالیفائنگ راؤنڈ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK