Inquilab Logo

سابقہ منیجر مورنہو کے سامنے لمپارڈ، آج مانچسٹر سٹی کا لیسسٹر سٹی سے مقابلہ

Updated: December 21, 2019, 11:00 AM IST | London

 لندن (ایجنسی): فرینک لمپارڈ اپنے سابقہ منیجر جوزے مورنہو کے سامنے اتوار کو اتریں گے۔ اتوارکو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے لندن ڈربی میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور چیلسی کا مقابلہ ہوگا۔ سنیچر کو دوسرے نمبرپر موجود لیسسٹرسٹی کا مقابلہ تیسرے نمبرکی ٹیم مانچسٹرسٹی سے ہوگا۔سنیچر کو ہی آرسنل کا مقابلہ ایورٹن سے ہوگا۔ لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود لیورپول کی ٹیم اس وقت قطر میں ہے اور وہ کلب ورلڈ کپ میں فلامینگو سے کھیلے گی اس لئے اس ہفتے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔

فرینک لمپارڈ۔ تصویر: مڈڈے
فرینک لمپارڈ۔ تصویر: مڈڈے

 لندن (ایجنسی): فرینک لمپارڈ اپنے سابقہ منیجر جوزے مورنہو کے سامنے اتوار کو اتریں گے۔ اتوارکو انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے لندن ڈربی میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور چیلسی کا مقابلہ ہوگا۔ سنیچر کو دوسرے نمبرپر موجود لیسسٹرسٹی کا مقابلہ تیسرے نمبرکی ٹیم مانچسٹرسٹی سے ہوگا۔سنیچر کو ہی آرسنل کا مقابلہ ایورٹن سے ہوگا۔ 
 لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود لیورپول کی ٹیم اس وقت قطر میں ہے اور وہ کلب ورلڈ کپ میں فلامینگو سے کھیلے گی اس لئے اس ہفتے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔ لیورپول کی ٹیم ۱۰؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہے اور وہ کرسمس کے وقفے سے قبل ٹاپ پوزیشن پرہی رہے گی۔ 
 گزشتہ ماہ جوزے مورنہو کو ٹوٹنہم ہاٹسپر کا منیجر مقرر کیا گیا تھا اور ان کی ٹیم فرینک لمپارڈ کی ٹیم چیلسی سے ۱۲؍پوائنٹس پیچھےہے اور ٹاپ ۴؍ میں شامل ہونے کی کوشش کررہی ہے۔یاد رہے کہ جب فرینک لمپارڈ بحیثیت کھلاڑی چیلسی میں کھیلا کرتے تھےتو اس وقت مورنہو لندن کے کلب کے کوچ ہوا کرتے تھے۔اب لمپارڈ چیلسی کے کوچ ہیں اوراتوار کو ان کی ٹیم جوزے مورنہو کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ 
 حالیہ چند ہفتوں میں چیلسی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور ا س نے ای پی ایل کے گزشتہ ۲؍میچوں میں شکست پائی ہے۔اس لئے ٹوٹنہم کے سامنے اسے بہتر کارکردگی کرتے ہوئے ۳؍پوائنٹس حاصل کرنے کا دباؤ ہوگا۔ لمپارڈ نے کہاکہ مورنہو فاتح منیجر ہیں۔ انہوں نے کریئر میں سبھی طرح کی ٹرافیز پر قبضہ کیا ہے۔میرا تجربہ یہ کہتاہے کہ اگر کوئی آپ کے کلب میں آتاہے تو آپ اس کی بات سنیں۔ خود کو لیگ میں برقرار رکھنے کیلئے آپ کو اپنا سب کچھ داؤ پر لگانا ہونا تھا۔ 
 سنیچر کو ہونے والے میچ میں لیسسٹر کی ٹیم مانچسٹر سٹی کو ہراکر لیورپول سے پوائنٹس کا فرق کم کر سکتی ہے۔ ۲۶؍دسمبر کو لیسسٹر سٹی کا کا مقابلہ لیورپول فٹبال کلب سے ہوگا اوراس لئے منیجر برینڈن راڈجرس کی ٹیم سنیچر کو سٹی کوشکست دیتے ہوئے اپنے اعتماد میں زبردست اضافہ کرنا چاہے گی۔ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور لیسسٹر کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ لیسسٹر گزشتہ ۹؍میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اس کے منیجر راڈجرس نے بتایاکہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو گزشتہ ۹ ؍تا ۱۰؍ماہ سے خود میں بہتری لارہی ہے اور ہم سے سبھی کہہ رہے ہیں کہ ہم خطاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ہمارے پیر زمین پر ٹکے ہوئے ہیں اور کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔سنیچر کو آرسنل کا مقابلہ ایورٹن فٹبال کلب سے ہوگاجوکہ یونائی ایمری کی قیادت میں ناکام رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK