Inquilab Logo

ملنگا کے ریکارڈ کواب صرف چاؤلہ سےخطرہ

Updated: October 08, 2020, 10:22 AM IST | Agency | Dubai

دہلی کیپٹلس کے تجربہ کار لیگ اسپنر امیت مشرا کے انجری کے سبب آئی پی ایل۱۳؍ سے باہر ہوجانے سے ممبئی انڈینس کے لست ملنگا کے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے ریکارڈ کو اب چنئی سپر کنگز کے لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ سے ہی خطرہ رہ گیا ہے۔

Piyush Chawla. Picture:INN
پیوش چاؤلہ۔ تصویر: آئی این این

دہلی کیپٹلس کے تجربہ کار لیگ اسپنر امیت مشرا کے انجری کے سبب آئی پی ایل۱۳؍ سے باہر ہوجانے سے ممبئی انڈینس کے لست ملنگا کے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے ریکارڈ کو اب چنئی سپر کنگز کے لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ سے ہی خطرہ رہ گیا ہے۔ ممبئی انڈینس کے سری لنکن فاسٹ بالر ملنگا ذاتی وجوہات کی بناء پر اس بار ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی پیچھے ہٹ گئے تھے ۔ ملنگا نے آئی پی ایل کے۱۲۲؍ میچوں میں۱۷۰؍ وکٹ  لئے ہیں جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے مشرا نے اس سیزن میں ۱۵۰؍ میچوں میں اپنے وکٹوں کی تعداد ۱۶۰؍ وکٹ پر پہنچادی تھی لیکن انگلی کی انجری کی وجہ سے مشرا باقی سیزن سے باہر ہوگئے تھے۔جمعہ کو کولکاتانائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں نتیش رانا کی گیند پکڑنے کے دوران مشرا کو انگلی میں چوٹ آئی تھی۔ تاہم اس کے بعد بھی وہ بولنگ کرتے رہے اور شبھمن گل کا وکٹ لیا۔ شارجہ میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں انہوں نے ۱۴؍رن دے کر ایک وکٹ  لیا۔ لیکن اس چوٹ نے انہیں آئی پی ایل سے باہر کرنے پر مجبور کر دیا۔ مشرا اب اس چوٹ سے متعلق ماہرین  سے مشورہ کریں گے۔چاؤلہ  نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ۱۵۷؍میچوں میں ۱۵۰؍وکٹ  لئے تھے اور اس سیزن میں انہوں نے ۵؍ میچوں میں ۶؍ وکٹ لئے ہیں۔ چاؤلہ کے۱۶۲؍ میچوں میں  ۱۵۶؍ وکٹ ہوگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK