Inquilab Logo

نیشنز لیگ :سوئزر لینڈ پر پرتگال کی فتح میں رونالڈو ہیرو بنے

Updated: June 07, 2022, 1:17 PM IST | Agency | Geneva

پرتگیز ٹیم کی صفر۔۴؍ گول سے شاندار فتح ۔رونالڈو نے فاتح ٹیم کیلئے ۲؍ گول کئے اور ایک گول میں معاونت کی

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

نیشنز لیگ اے کے گروپ ۲؍ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے عالمی ریکارڈ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے سوئزر لینڈ کے خلاف ۲؍گول کئے اور ایک گول کرنے میں معاونت کی ۔ پرتگال کی ٹیم نے سوئزر لینڈ کو صفر۔۴؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔ کرسٹیانو رونالڈو اس  میچ میں زبردست فارم میں نظر آرہے تھے اور انہوںنے اپنی ٹیم کیلئے گول کئے۔ رونالڈو نے اپنے کریئر کا ۱۱۶؍ اور ۱۱۷؍واں بین الاقوامی گول سوئس ٹیم کے خلاف کیا تھا۔ دوسری طرف ناروے کے ارلنگ ہالینڈنے اپنا ۱۷؍واں اور ۱۸؍واں گول کیا جبکہ گاوی نے اسپین کیلئے ۱۷؍برس کی عمر میں گول کیا۔  پرتگال اور سوئزر لینڈ کے میچ میں چھٹے منٹ میں حارث سفراوچ نے پہلا گول کیا تھا لیکن سوئس کھلاڑی کے اس گول کو مسترد کردیا گیا۔ ۱۵؍ ویں منٹ میں پرتگال کیلئے ڈبلیو کاروالہو نے کرسٹیانو رونالڈو کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ ۳۵؍ویں منٹ میں رونالڈو نے ڈیگو جوٹا کی مددسے ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ اس گول کے ۴؍منٹ بعد ہی رونالڈونے جوٹاکی مدد سے ٹیم کا تیسرا اور اپنا دوسرا گول کیا۔ ۶۸؍ویں منٹ میں جے کینسیلو نے  برنارڈو سلوا کی مدد سے ٹیم کا چوتھا گول کرکے اسکور صفر۔۴؍ گول کردیا۔  نیشنزلیگ کے دیگر میچوں میں چیک جمہوریہ اور اسپین کا مقابلہ ۲۔۲؍گول سے ڈراہوا۔ ۱۷؍برس کے پی گاوی نے اسپین کیلئے پہلا گول کیا اور مارٹینیز نے دوسرا گول کیا۔ چیک ٹیم کیلئے پیسیک اور کچتا نے ایک ایک گول کیا۔ ناروے نے سویڈن کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔ ناروے کی جانب سے نوجوان ہالینڈ نے ۲؍ گول کئے۔ انہوںنے دونوں ہاف میں ایک ایک گول کیا۔ ایلانگا نے سویڈن کیلئے ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK