Updated: August 21, 2026, 9:04 PM IST
| Leeds
لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ۴۰۹؍ رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے۱۷۱؍ رنز کے جواب میں ۲۳۸؍ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم نے تیسرے روز اپنی اننگز ۸؍ وکٹوں پر۳۶۶؍ رنز سے آگے بڑھائی اور اسکور میں مزید ۴۳؍رنز کا اضافہ کیا۔
لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ۴۰۹؍ رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے۱۷۱؍ رنز کے جواب میں ۲۳۸؍ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم نے تیسرے روز اپنی اننگز ۸؍ وکٹوں پر۳۶۶؍ رنز سے آگے بڑھائی اور اسکور میں مزید ۴۳؍رنز کا اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:سندیپ کے بھائی کا دعویٰ:دپیکا پڈوکون نے ’’اسپرٹ‘‘ کے منافع میں ۱۰؍ فیصد حصہ مانگا تھا؟س
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں مجموعی طور پر۵ء۸۹؍ اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ۵؍وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے ۳؍ اور محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ۹۱؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سنچری سے قبل پویلین لوٹ گئے۔ جارڈن کوکس نے ۷۳، کپتان جو روٹ نے ۶۶ جبکہ لارنس نے ۵۱؍ رنز بنائے اور ٹیم کو مضبوط مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں ۱۷۱؍ رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق نے ۶۱؍ اور امام الحق نے ۴۲؍ رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا ۲۱، خرم شہزاد ۱۴؍ اور محمد رضوان۱۲؍ رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ۸۲؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۶۶؍ رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف ۱۹۵؍ رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:تریسا-گایتری سیمی فائنل میں پہنچیں، ہندوستان کا ۱۵؍ سالہ تمغے کا انتظار ختم
تیسرے روز آخری دو وکٹوں کے اضافے کے ساتھ انگلش ٹیم نے اپنی سبقت ۲۳۸؍ رنز تک پہنچا دی۔ علی عثمان نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے۔