Inquilab Logo

ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کھیل کے باوقار لاریس اسپورٹس موومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

Updated: February 18, 2020, 7:01 PM IST | Agency | Berlin

عظیم بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکرکو کھیل دنیا کے ممتاز لاریس اسپورٹس موومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ہندوستان نے ۲۰۱۱ء آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے سچن کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔

سچن تینڈولکر ٹرافی حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی
سچن تینڈولکر ٹرافی حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کھیل کے باوقار لارین اسپورٹس موومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

 برلن : عظیم بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کو دنیائے کھیل  کے ممتاز لارینس اسپورٹس موومنٹ  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ہندوستان نے ۲۰۱۱ء آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے سچن کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔ اس لمحے کرکٹ شائقین کے دلوں و دماغ پر ہمیشہ کے لئے  یہ منظر درج ہو گیا۔ اس لمحے کو گزشتہ ۲۰؍ برسوں کے دوران سب سے بہترین کھیل لمحہ مانا گیا جس کے لئے سچن کو پیر کو جرمنی کے برلن شہر میں منعقد ایک تقریب میں لاریس اسپورٹس موومنٹ  ایوارڈ (۲۰۰۰ء۔۲۰۲۰ء) سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ کرکٹ شائقین کے لئے ناقابل فراموش ہو گیا۔
سچن کو یہ اعزاز کرکٹ شائقین کے ووٹوں کی بنیاد پر ملا ہے۔ کھیل سے  محبت کرنے والوں کو ۲۰۰۰ء سے ۲۰۲۰ء  کے درمیان کھیل کی دنیا کے ایسے `بہترین ’لمحے ‘کو منتخب کرنا  تھا جب کھیل کے سبب لوگ `انتہائی غیر معمولی طور پر متحد ہوئے ہوں۔کرکٹ شائقین نے سچن کو فاتح بنانے کے لئے ان کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے۔واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ دھونی نے سری لنکا کے تیز گیند باز نوان كل شیکھر  کی گیند پر چھکا لگا کر ہندستان کو فاتح بنایا تھا۔ ۲۰۱۱ء  کا ورلڈ کپ ماسٹر بلاسٹر کا چھٹا اور آخری ورلڈ کپ تھا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اسٹیو وا نے لاریس اسپورٹس موومنٹ  ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان کیا اور عظیم ٹینس کھلاڑی بورس بیکر نے سچن کو ایوارڈ کے ٹرافی سونپی۔سچن نے ورلڈ کپ جیتنے کے لمحات کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری زندگی کا سب فخریہ لمحہ تھا، اس ٹرافی کو اٹھائے ہوئے جس کا میں نے ۲۲؍سال تک پیچھا کیا، لیکن میں نے کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا تھا۔ میں صرف اپنے ہم وطنوں کی جانب سے اس ٹرافی کو اٹھا رہا تھا۔ بھارت رتن  ایوارڈ  یافتہ  سچن نے ایوارڈ ملنے پر کرکٹ شائقین کا شکریہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ محبت اور حمایت دینے کے لئے سب کا شکریہ، اس ایوارڈ کو میں ہندوستان ، اپنے ساتھی کھلاڑیوں، شائقین اور ہندوستان اور دنیا بھر میں ہندوستانی کرکٹ کی حمایت کرنے والے لوگوں کے لئے وقف کرتا ہوں۔سچن نے لاریس  ایوارڈ ملنے کے بعد کہاکہ یہ ناقابل بیان ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے کے احساس کو الفاظ میں بیان  نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK