• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹرز گولف کے میدان میں

Updated: October 09, 2025, 12:10 PM IST | New Delhi

دہلی کے قطب گولف کورس میں منعقدہ ایک ایونٹ میں سرویوین رچرڈس، برائن لارا، شائی ہوپ اور آسٹن چیس نے جو ہر دکھائے۔

West Indian legends Sir vivian  Richards, Brian Lara and Richie Richardson during the event at Qutub Golf Course. Photo: INN
ویسٹ انڈین لیجنڈز سرووین رچرڈز ، برائن لارا اوررچی رچرڈسن قطب گولف کورس میں ایونٹ کےد وران۔ تصویر: آئی این این

ویسٹ انڈیز کے موجودہ اور سابق کرکٹ لیجنڈز بدھ کوگولف کے میدان میں نظر آئے۔ ٹوینٹی فرسٹ سنچری میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی سی ایم) کے زیر اہتمام اور انڈین گولف پریمیر لیگ (آئی جی پی ایل )کے تحت نئی دہلی کے قطب گولف کورس میں منعقدہ ایک ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹروں نے گولف میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) جو کھیل کے سب سے باوقار اداروں میں سے ایک ہے، اس ہفتے آئی جی پی ایل کے ذریعے چلنے والے خصوصی ’کرکٹ ویسٹ انڈیز گولف ڈے‘ کے ساتھ اپنی میراث کو سرحدوں سے باہر لے گیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈز سر ویوین رچرڈز، برائن لارا اور سر رچی رچرڈسن کے ساتھ ساتھ موجودہ اسٹارز شائی ہوپ اور روسٹن چیس قطب گولف کورس پرنظر آئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا جس نے کرکٹ کے لیجنڈز، عالمی کاروباری چہروں اور کھیلوں کی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ 
سی ڈبلیو آئی کے طویل مدتی اسٹر ٹیجک پارٹنر ٹی سی ایم اسپورٹس کے زیر اہتمام، اس تقریب کا مقصدویسٹ انڈیز کرکٹ کا جشن منانا تھا جس کیلئے ایک دن(بروز بدھ) مختص کیاگیا۔ 
ویسٹ انڈیز کے ان کھلاڑیوں کی موجودگی کیریبین کرکٹ کی پائیدار میراث کی علامت ہے اورایک عالمی اپیل بھی رکھتی ہے اور اسکے ساتھ ہی مختلف کھیلوں کے تئیں سی ڈبلیو آئی کے عزم کو بھی اُجاگر کرتی ہے۔ تقریب میں سی ڈبلیو آئی کے سی ای او کرس ڈیہرنگ اور سی سی او روپرٹ ہنٹر نے بھی شرکت کی، جنہوں نے نئی دہلی کے قطب گولف کورس میں معزز مہمانوں کے ساتھ دوستی، بات چیت اور تعاون کا ایک دن گزارا۔ 
کرکٹ ویسٹ انڈیزکے سی ای او کرس ڈیہرنگ نے کہا’’کرکٹ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے ہی کھیل کے عظیم اداروں میں سے ایک رہا ہے جو ہمارے کھلاڑیوں اور شائقین کے فخر، ورثے اور بے مثال جذبے پر قائم ہے اور ہم دہلی میں گولف ڈے کے ایونٹ کی سمت میں نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے طویل مدتی شراکت داروں، ٹی سی ایم اسپورٹس کے مشکور ہیں جو ہمارے وژن پر مسلسل یقین رکھتے ہیں اور اس طرح کے اقدام کو ممکن بناتے ہیں۔ ‘‘گولف ڈے عالمی اسپورٹس برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے اور کاروباری شراکت اور ثقافتی مصروفیات کیلئے نئی راہیں پیدا کرنےکیلئے سی ڈبلیو آئی کے وسیع تر مشن کا حصہ تھا۔ ویسٹ انڈیز کی مردوں کی ٹیم اپنے بین الاقوامی دورے پر ہے لیکن یہ ایونٹ میدان سے باہر سی ڈبلیو آئی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے جو اسٹرٹیجک برانڈ اتحاد کے ساتھ کرکٹ کی عمدہ کارکردگی کا امتزاج ہے۔ 
ٹی سی ایم اسپورٹس کے ایم ڈی لوکیش شرما کے مطابق ’’کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہماری وابستگی ایک تجارتی شراکت داری سے کہیں زیادہ رہی ہے۔ یہ اس رنگارنگ کرکٹ کا جشن منانے کے بارے میں ہے جو ویسٹ انڈیز دہائیوں سے کھیلتی آئی ہے۔ ہمیں سی ڈبلیوآئی کے ساتھ ایسے تجربات کرنے پر فخر ہے جس کے ذریعے نہ صرف ان کی میراث کا احترام ہوتا ہے بلکہ ان سے مستقبل میں کھیلوں اور تجارتی دنیا میں کئی دلچسپ راستے بھی کھلنے کا امکان رہتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK