• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ون ڈے میں ریزرو کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان

Updated: October 02, 2026, 10:02 PM IST | New Chandigarh

تین میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو مہاراجہ یادیویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دینے پر توجہ دے گی۔

Indian Players.Photo:X
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

تین میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو مہاراجہ یادیویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کو موقع دینے پر توجہ دے گی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹ سے کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں ۰۔۲؍ کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تھی۔ اس میچ میں کپتان شبھ من گل نے ناٹ آؤٹ ۲۲۳؍ اور روہت شرما نے ۱۰۱؍ رنز بنائے تھے۔ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا ہے جنہیں اب تک کم موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کونیا میں فلسطین سے یکجہتی کا منفرد مظاہرہ، فٹبال میچ 89:59 پر ختم

رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہل، نتیش کمار ریڈی، محمد سراج اور اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزمانا چاہے گی۔ ہندوستان کی اصل ون ڈے ٹیم میں ۱۵؍ کھلاڑی شامل تھے، جن میں شبھ من گل، روہت شرما، وراٹ کوہلی، رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہل، دھرو جوریل، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجا، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، محمد سراج، عاقب نبی، یشسوی جیسوال اور نمن دھیر شامل ہیں۔ تاہم دوسرے ون ڈے کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں چوٹ کے باعث پرسدھ فیصلہ کن میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ انشول کمبوج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسرے ون ڈے میں وراٹ کوہلی نے سنچری بنائی تھی، جبکہ ہندوستان نے ۴۰۵؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ۳ء۴۳؍ اوور میں ۴۰۶/۲ ؍رنز بنائے۔ شبھ من گل نے ناٹ آؤٹ ۲۲۳؍رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ روہت شرما نے۱۰۱؍ رنز بنائے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے ۲۵۵؍ رنز کی شراکت قائم کی، جو گھریلو ون ڈے میں ہندوستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ اجے دیوگن اور تبو کی ۱۱؍ویں مشترکہ فلم

آخری میچ کے ایل راہل کے لیے بھی اہم ہوسکتا ہے۔ اگر انہیں موقع ملتا ہے تو وہ خود کو ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ رتوراج گائیکواڑ اور دیگر ریزرو کھلاڑیوں کو بھی بلے بازی میں آزمایا جاسکتا ہے، جبکہ پرسدھ کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے تیز گیندباز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے آخری ون ڈے سیریز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔ گوہاٹی میں اس نے ۴۰۵/ ۷؍  کا بڑا اسکور بنایا تھا، جس میں جان کیمبل، شائی ہوپ اور امیر جانگو نے سنچریاں بنائی تھیں، لیکن ہندوستان نے شاندار تعاقب کرتے ہوئے میچ جیت لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK