فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے سیمی فائنل میں بدھ کو انگلینڈ اور ارجنٹائنا کی ٹکر ہوگی، جہاں شائقین کی نظریں دو سپر اسٹارز لیونل میسی اور ہیری کین کے درمیان دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہوں گی۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 6:05 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے سیمی فائنل میں بدھ کو انگلینڈ اور ارجنٹائنا کی ٹکر ہوگی، جہاں شائقین کی نظریں دو سپر اسٹارز لیونل میسی اور ہیری کین کے درمیان دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہوں گی۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءکے سیمی فائنل میں بدھ کو انگلینڈ اور ارجنٹائنا کی ٹکر ہوگی، جہاں شائقین کی نظریں دو سپر اسٹارز لیونل میسی اور ہیری کین کے درمیان دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہوں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا جب لیونل میسی اپنے طویل بین الاقوامی کریئر میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلیں گے، جبکہ ہیری کین کے خلاف ان کا یہ مجموعی طور پر تیسرا مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئےیورپ میں جون کے آخر میں پڑنے والی شدید گرمی سے ۱۰؍ ہزار سے زائد اموات!
فائنل میں رسائی کے لیے دونوں ٹیمیں اپنے اسٹار فارورڈز پر انحصار کریں گی، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہیری کین بائرن میونخ کے ساتھ اپنے بہترین سیزن کے بعد عمدہ فارم میں ورلڈ کپ میں پہنچے ہیں جبکہ میسی گزشتہ ایک دہائی سے اپنی غیرمعمولی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے اب بھی میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں کے کریئر کا سفر ایک دوسرے سے مختلف رہا ہے۔ میسی بارسلونا کی مشہور اکیڈمی لا ماسیا سے ابھرے اور جلد ہی دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار ہونے لگے، جبکہ ہیری کین نے ٹوٹنہم ہاٹسپر کی اکیڈمی سے ترقی کرتے ہوئے مختلف کلبوں میں قرض پر کھیلنے کے بعد اپنی صلاحیت منوائی اور اب بائرن میونخ کے اہم کھلاڑی ہیں۔ موجودہ ورلڈ کپ میں بھی دونوں اپنی ٹیموں کے لیے مسلسل گول کر رہے ہیں۔ میسی گول اسکورنگ میں ہیری کین سے دو گول آگے ہیں اور دونوں گولڈن بوٹ کی دوڑ میں مضبوط دعویدار سمجھے جا رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم پوری طرح متحد : ہیری کین
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری کین نے پیر کو کہا کہ ارجنٹائنا کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے ان کی ٹیم پوری طرح متحد ہے۔ ناروے کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر کوچ تھامس ٹیوشیل کی رائے پر جوڈ بیلنگہم کے سوال کے بعد، انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کا کہنا ہے کہ ٹیم پوری طرح متحد ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سیاستداں اتحاد کا ہنر ان سے سیکھیں:شیکھر سمن کا عامر خان کی تیسری شادی پر طنز
بی بی سی سے بات چیت میں کین نے کہا کہ جب آپ ایسا میچ کھیل رہے ہوں اور فائنل وسل کے پانچ منٹ بعد ہی آپ سے کوئی سوال پوچھا جائے اور آپ کو ٹھیک سے معلوم بھی نہ ہو کہ کیا کہا گیا ہے، تو آپ جوڈ بیلنگہم سے کیا امید کرتے ہیں۔ ہم ابھی ابھی ایک سخت مقابلے سے گزرے تھے۔ اس طرح کی نااتفاقی پیدا کرنے کی کوشش کرنا آسان ہے، ایسا لگتا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن اصل میں بات اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ گروپ اپنی پوری یکجہتی کی وجہ سے ہی اس مقام پر پہنچا ہے - اس میں صرف کھلاڑی ہی نہیں، بلکہ کوچ اور اسٹاف بھی شامل ہیں۔ کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔