Inquilab Logo

لیونل میسی کا بارسلونا کیساتھ معاہدہ ختم،کلب چھوڑنے کیلئے آزاد

Updated: July 02, 2021, 3:26 PM IST | Agency | Madrid

مزید ۲؍سالہ کانٹریکٹ کا امکان،پی ایس جی اور مانچسٹر سٹی بھی اسٹار کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ کا خواہاں

Lionel Messi. Picture:INN
لیونل میسی۔تصویر :آئی این این

فٹبال کے سپر اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کا  ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا  کے ساتھ معاہدہ گزشتہ روز ختم ہوگیا ، جس سے کھلاڑی اور کلب دونوں الگ ہو گئے ہیں۔ تاہم ،  میسی اور کلب کی جانب سے ابھی تک کوئی آفیشیل بیان میسی کے مستقبل یا کلب کے ساتھ ان کے آگے بھی جڑے رہنے کے سلسلے میں نہیں آیا ہے۔ ۳۴؍ سالہ  ارجنٹائنا کے اسٹار کھلاڑی لیونل  میسی ابھی کوپاامریکہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر   رہے ہیں۔خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وہ  آئندہ ۲؍ سال کے لئے کلب کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں جبکہ پیرس سینٹ جرمین اور انگلش کلب مانچسٹر سٹی بھی ان کے ساتھ معاہدہ کر سکتےہیں۔  میسی یکم جولائی سے کسی بھی کلب کے ساتھ کسی نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ واضح رہے کہ ۲۰۔۲۰۱۹ء  سیزن کے بعد سے لیونل میسی کا مستقل اندھیرے میں رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس  سیزن میں کلب کو چھوڑنے کے لئے کہا تھا لیکن کلب نے منع کردیا تھا۔ اس کے بعد کافی تنازعات کے بعد وہ کلب میں رک گئے تھے۔ وہ ۲۰۰۴ء میں بارسلوناکے ساتھ جڑے تھے اور تب سے اب تک اس کلب کے لئے کھیل رہے تھے۔انہو ںنے کلب کے لئے ۷۷۸؍ میچوں میں ۶۷۲؍ گول  کئے ہیں جبکہ ۲۸۸؍ میچوں میں انہوں نے گول کرنے میں مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ ۲۱۔۲۰ء  سیزن میں انہوں نے ۴۷؍ میچ کھیلے اور بارسلونا کےلئے ۳۸؍ گول  کرنے کے  کے ساتھ ۱۲؍ گول کرنے میں  معاون رول ادا کیا۔ اتنا ہی نہیں بارسلوناکے لئے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے کئی انفرادی کامیابیا بھی حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK