Inquilab Logo

لیورپول اور مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل میں قدم رکھا

Updated: April 15, 2022, 12:34 PM IST | Agency | Liverpool

چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میںدونوں ٹیموں نےاپنےاپنے میچ ڈرا کھیلنے کے باوجود مجموعی برتری کی بنیاد پر آخری۴؍میں جگہ بنا لی

Roberto Firmino scored two goals for Liverpool. Picture:PTI
رابرٹو فرمینو نے لیورپول کےلئے ۲؍گول کئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

گزشتہ  روزدیر رات کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلےکا میچ لیوپول اور بینفیکا کے درمیان ۳۔۳؍گول سے برابری پر ختم ہوا لیکن مجموعی طور پر ۴۔۶؍کی برتری کے ساتھ لیورپول نے چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی  جہاں اس کا مقابلہ ویلا ریئل سے ہوگا۔ لیورپول کلب کے منیجر جرگین کلوپ نے دوسرے مرحلے کے اس مقابلے میں ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں محمد صلاح،سادیو مانے،ورجل وان زک اور ٹرینٹ الیکزنڈر الیکزنڈر ارنالڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کا میچ لیور پول نے ایک کے مقابلے ۳؍گول سے جیتا تھا۔پہلے مرحلے کے میچ میں گول کرنے والی ابراہیم کونٹے نے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں بھی پہلے ہاف کے کھیل کے ۲۱؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا۔ان کے علاوہ روبرٹو فرمینی نے دوسرے ہاف کے ۵۵؍ویں اور ۶۵؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ بینفیکاکےلئے گونکالو راموس نے کھیل کے ۳۲؍ ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اسکور کو ایک ایک سے برابر کردیا تھا لیکن لیورپول نے اس کے بعد مزید ۲؍گول کرتے ہوئے ان پر زبردست دباؤ ڈال دیا تھا۔بینفیکا نے دوسرے ہاف کے کھیل میں ۷۳؍واور ۸۲؍ویں منٹ میں گول کئے تھے لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ان دونوں گول کی وجہ سے بینفیکا میچ ڈرانے کرانے میں ضرور کامیاب رہا لیکن وہ لیورپول کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے میں نکام رہی۔بینفیکا کےلئے متبادل کھلاڑی رومان یاریمچک اور ڈارون نونینز نے گول کئے۔اس فتح کے ساتھ ہی لیورپول ساتویں بار خطاب جیتنے کی طرف گامزن ہے اور موجودہ سیز میں ۴؍ٹرافیاں حاصل کرنے کی بھی کوشش میں ہے۔
سٹی اور ایٹلیٹیکو کا میچ ڈرا
 میڈرڈ،(ایجنسی):مانچسٹر سٹی نے کوارٹرفائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ مقابلہ بغیر گول کے ڈرا کرا لیا۔ڈرا رہنے والے اس میچ کے باوجود مانچسٹر سٹی نے چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا کیوںکہ پہلے مرحلے کا میچ اس نے ایک صفر سے جیتا تھا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے خطاب جیتنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔گزشتہ سال رنر اپ رہنے والی مانچسٹر سٹی کا سیمی فائنل میں ریئل میڈرڈ سے مقابلہ ہوگا جس نے منگل کو چیلسی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ مانچسٹر سٹی نے اس مقابلہ میں جارحانہ کھیل کی حکمت اپنائی تھی جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔پیپ گوارڈیالو کی ٹیم ڈیاگو سمیون کی ٹیم پر بھاری پڑی۔دونوں ٹیموں نے حالانکہ اس میچ میں کوئی گول نہیں کیا لیکن مجموعی طور پر مانچسٹر سٹی نے ایک صفر کی برتری کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔اس میچ میں بھی ایٹلیٹیکو میڈرڈ کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور پورے میچ کے دوران صرف ۳؍مرتبہ ہی گول کرنے کی کوشش کی تھی۔میزبان ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو کھیل کے آخری منٹوں میں ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا کیوںکہ دفاعی کھلاڑی فلیپے نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کک مار دی تھی جس کے وجہ سے انہیں ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا تھا۔اس میچ میں مانچسٹر سٹی کے پاس گول کرنے کا سنہرا موقع کھیل کے ۳۰؍ویں منٹ میں آیا تھا لیکن گوندوگن کا شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK