Inquilab Logo

ای ایف ایل کے کوارٹر فائنل میں لیورپول اور ویسٹ ہیم کا آمنا سامنا

Updated: December 20, 2023, 11:45 AM IST | Agency | Liverpool

لیورپول کی ٹیم اپنے گھریلو میدان اینفیلڈ پر مقابلہ کرے گی۔ محمد صلاح سے گول کرنے کی امید۔ ویسٹ ہیم کلب بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گا۔

Salah is busy practicing with other players. Photo: INN
صلاح دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں مصروف۔ تصویر : آئی این این

لیورپول فٹبال کلب اور ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے درمیان بدھ کی دیر رات اینفیلڈ پرای ایف ایل کپ کا کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔ لیورپول کی ٹیم کو اسٹار کھلاڑی محمد صلاح سے گول کی امید ہوگی جبکہ ویسٹ ہیم یونائٹیڈ فٹبال کلب بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادے گا۔ 
لیورپول نے بورن ماؤتھ اور لیسٹر سٹی کو مات دے کر اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے خلاف بدھ کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے خلاف اور اس ہفتے آرسنل کے خلاف دو ہائی پروفائل پریمیر لیگ مقابلوں کے درمیان سینڈوچ جیسا ہے۔ لیورپول فٹبال کلب جو کہ حالیہ سیزن میں اینفیلڈ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ، اس میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرکے حریف ٹیم کو مات دینا چاہے گا۔ 
پریمیر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے پُرعزم دفاع نے اسے گول کرنے سے روک دیا تھا ۔ اس وقت لیورپول کی کمزوریاں بھی ظاہر ہوئی تھیں۔ بہرحال لیورپول نے میچ ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کیپٹن ورجیل وین دایک اور منیجر یورگین کلوپ اس نتیجے سے واضح طور پر ناراض تھے۔ یقینی طور پر لیورپول کے پاس جیت کے امکانات تھے لیکن مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے سبب اسے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔ 
لیورپول نے پریمیر لیگ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع گنوا دیا اور اس ہفتے ایک بار پھر اسے ایک مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنا ہے جوکہ اسے ٹیبل پر زبردست ٹکر دے رہی ہے۔ آرسنل اور لیورپول کے درمیان پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ دریں اثنا اس کے حریف ویسٹ ہیم یونائٹیڈ نے گزشتہ اتوار کو والوورہیمپٹن کے خلاف۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس لئے اس میچ کیلئے اس کے حوصلے بلند ہوں گے۔ 
یہ ویسٹ نے اپنے انداز میں یہ ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے تھے کیونکہ وہ اپنے مخالفین کو زیادہ گیند رکھنے دیتے تھے۔ جب وہ کمزور ہوجاتے ہیں تو وہ ایک زبردست ضرب لگاکر گول کردیتے ہیں ۔ لوکاس پیکیٹا نے میچ میں ۲؍ گول کرنے کیلئے محمد قدوس کی مدد لی۔ اس کے بعد برازیلین نے اسسٹ کی ہیٹ ٹرک بنائی کیونکہ انہوں نے ویسٹ ہیم کے مقابلے کا تیسرا گول کیا۔ لندن اسٹیڈیم ایک خوشگوار موڈ میں تھا اور کھلاڑی امید کریں گے کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہوجائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK