Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا کلب ورلڈ کپ: چیلسی کے کپتان نے ٹرمپ سے پوچھا، ’’آپ کب ہٹیں گے؟‘‘

Updated: July 14, 2025, 9:56 PM IST | New Jersey

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے جشن منانے کے دوران چیلسی کے کپتان جیمز ریس اور روبرٹ سینچیس نے ڈونالڈ ٹرمپ کو جانے کو کہا جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ’’میں بھی آپ کے ساتھ جشن منا رہا ہوں ‘‘ جبکہ ان کے عقب میں کھڑے کول پالمر واضح طور پر ناخوش نظر آئے۔

Donald Trump is also seen standing with the players. Photo: X.
کھلاڑیوں کے ساتھ ڈونالڈ ٹرمپ بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔ تصویر؛ ایکس۔

۳۲؍ ٹیموں پر مشتمل پہلے فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش کلب چیلسی، فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو۳؍ صفر سے شکست دے کر چمپئن بن گیا۔ پہلے ہاف میں چیلسی کی جانب سے کول پالمر نے۲؍ شاندار گول اسکور کئے جبکہ چیلسی کے کھلاڑی پیڈرو نے بھی پہلے ہی ہاف میں گول اسکور کرکے ٹیم کو ۳؍ صفر کی برتری دلوائی، اگرچہ دوسرے ہاف کی شروعات میں انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور چیلسی ۳؍ صفرسے کامیاب رہی۔ 

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فٹبال کے فائنل میں بھی مرکزِ توجہ بن گئے۔ چونکہ یہ ٹورنامنٹ امریکہ میں کھیلا گیا تھا اس لئے فائنل میں امریکی صدر نے بھی شرکت کی جبکہ یہ فائنل امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ تاہم، فائنل کا سب سے دلچسپ لمحہ ڈونالڈ ٹرمپ کا فیفا کے صدر انفینتینو کے ہمراہ ٹرافی پیش کرنے آنا تھا، عموماً ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کرکے سربراہِ مملکت ایک طرف ہوجاتے ہیں تاکہ کھلاڑی جشن منا سکیں لیکن ٹرمپ یہاں بھی مرکزِ نگاہ اس وقت بن گئے جب وہ ٹرافی دینے کے بعد بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ فیفا کے صدر انہیں وہاں سے جانے کا کہتے رہے۔ 

چیلسی کے کپتان جیمز ریس اور روبرٹ سینچیس نے بھی انہیں جانے کو کہا جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ’’میں بھی آپ کے ساتھ جشن منا رہا ہوں ‘‘ جبکہ ان کے عقب میں کھڑے کول پالمر واضح طور پر ناخوش نظر آئے۔ ٹرمپ کے اس فعل نے کئی سوالات کھڑے کئے کہ کہیں فیفا کے صدر کی ٹرمپ کے ساتھ قربت کی وجہ سے یہ کھیل بھی تو کوئی بزنس ڈیل نہیں بن گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اتنے خود پسند ہیں کہ انہوں نے چیلسی کے اس تاریخی لمحے کو برباد کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK