Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین نے جرمنی کو ہراکر پہلی بار یورو فائنل میں قدم رکھا

Updated: July 25, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Zürich

ایتانا بونماٹی نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں میچ کا واحد گول کیا،فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ۔

Spain`s Aitana Bonamati celebrates after scoring against Germany. Photo: PTI
اسپین کی کھلاڑی ایتانا بونماٹی جرمنی کے خلاف گول کرکے خوشی کا اظہار کرتی ہوئیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل بیمار ہوکر اسپتال میں کچھ دن گزارنے والی ایتانا بونماٹی کےذریعے اضافی وقت میں کئے گئے گول کی مدد سے اسپین نے جرمنی کو ایک صفر سے شکست دے کر خواتین یورپی فٹ بال چمپئن شپ (یورو ۲۰۲۵) کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
 مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، جس کے بعد میچ کیلئے اضافی وقت لینا پڑا۔ ابتدائی ۱۵؍ منٹ میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا امکان پیدا ہونے لگا تھا لیکن پھر ۲؍ بار کی بیلون ڈی اور فاتح اسپین کی ایتانا بونماٹی نے ۱۱۳؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلی بار یورو کپ فائنل میں پہنچا دیا۔اس فتح کیساتھ۲؍ سال قبل ۲۰۲۳ء  کے ورلڈ کپ میں ہونے والے مقابلے کی یاد تازہ ہو گئی جہاں اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے۲؍گول  سے شکست دےکر خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ اسپین کی ٹیم  اب اتوار۲۷؍جولائی کو انگلینڈ کیخلاف فائنل میں میدان میں اُترے گی۔
 خواتین کےیورو کپ میںاسپین کی جرمنی کے خلاف یہ پہلی جیت تھی۔ اس جیت کے ساتھ وہ پہلی بار یورپی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اسپین نے پچھلے ۲؍ برسوں میں ورلڈ کپ اور نیشنز کپ جیتے ہیں اور اب اس کی نظریں خطاب کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر ہوں گی۔ واضح رہے کہ یورو ۲۰۲۵ءکیلئے بونماٹی کی تیاریاں اس وقت شدید متاثر ہوئی تھیں جب ٹورنامنٹ سے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت پہلے   انہیںاسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔بونماٹی نے میچ کے بعد کہا’’میں اس کھیل میں اپنی بہترین سطح پر پہنچنا چاہتی تھی اور میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس سطح تک پہنچنے میں مدد کی کیونکہ اکیلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔فائنل میں بھی ہماری ٹیم شاندار مظاہرہ کرےگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK