Inquilab Logo

لیورپول نے انٹر میلان کو شکست دی،فرمینو اور محمد صلاح نے گول کئے

Updated: February 18, 2022, 7:57 AM IST | milan

:رابرٹو فرمینو اور محمد صلاح کے ذریعے ۹؍منٹوں کےدرمیان گول کئے جانے کی بدولت لیورپول نے چمپئن لیگ کے راؤنڈ۔

Liverpool`s Mohamed Salah scoring against Inter Milan.
لیورپول کے کھلاڑی محمد صلاح انٹر میلان کیخلاف گول کرتے ہوئے۔

رابرٹو فرمینو اور محمد صلاح کے ذریعے ۹؍منٹوں کےدرمیان گول کئے جانے کی بدولت لیورپول نے چمپئن لیگ کے راؤنڈ۔ ۱۶؍ کے پہلے  مقابلے میں انٹر میلان کو دو صفر سے ہرادیا۔اس جیت کے ساتھ ہی لیورپول نے کوارٹر فائنل کی جانب ایک قدم بڑھا دیا ہے۔لیورپول  نے ۲۰۰۶ء کے بعد پہلی بار یوروپ میں مخالف ٹیم کے میدان پر لگاتار چوتھی جیت درج کی۔
 لیورپول اور انٹر میلان کے درمیان پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا تھا۔دوسرے ہاف میں لیورپول نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فرمینو اور صلاح نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔کھیل کے ۷۵؍ویں منٹ میں فرمینو نے اینڈر رابرٹسن کے کارنر پر ہیڈر کے ذریعے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا۔اس کے کچھ ہی منٹوں بعد ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے ۸۳؍ ویں منٹ میںباکس کے سینٹر سے شاٹ مارا اور گیند گول پوسٹ میں چلی گئی۔۲؍ گول سے پچھڑنے کے بعد انٹر میلان نے گھریلو شائقین کے سامنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے درمیان گول کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکی۔انٹر میلان کے سامنے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کےلئے ایک دشوار گزار مرحلہ پار کرنا ہوگا کیوںکہ پہلے ہی وہ ۲؍ گول سے پیچھے ہے جبکہ راؤنڈ۔ ۱۶؍ کا دوسرا میچ لیورپول کے گھریلو میدان اینفیلڈ میں کھیلا جا ئےگا۔

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK