Inquilab Logo

چمپئن لیگ میں لیورپول کا اے سی میلان سے پہلا مقابلہ

Updated: September 15, 2021, 3:39 PM IST | Agency | lLiverpool

آج انگلینڈ کافٹبال کلب اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ لیورپول میں اسٹارمحمد صلاح سے اوراے سی میلان کلب میں زلاتن ابراہیمووچ سےگول کرنے کی امید

The Liverpool team can be seen in the league with 100 goals of Salah.Picture:INN
لیورپول کی ٹیم لیگ میںصلاح کے۱۰۰؍گول ہونے پران کےساتھ دیکھی جاسکتی ہے ۔ تصویر: آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ میں بدھ کو لیورپول فٹبال کلب کا مقابلہ اٹلی کے فٹبال کلب اے سی میلان سے ہوگا۔ یہ چمپئن لیگ کے ہائی پروفائل میچوں میں سے ایک ہے جس میں اسٹار کھلاڑیوں پر زیادہ نظر ہوگی۔ لیورپول کی جانب سے محمد صلاح  اور اے سی میلان کی جانب سے زلاتن ابراہیمووچ سے بہتر کھیل کی امید ہوگی۔  منیجر یورگین کلوپ کی رہنمائی میں لیورپول فٹبال کلب یورپ کا ایک مضبوط کلب بن گیا ہے۔ انہوںنے انگلینڈ میں ایک مضبوط فارورڈ لائن اپ تیار کرلی ہے۔ اس سیزن میں لیورپول کی ٹیم بہت مضبوط نظر آرہی ہے اور اس نے سیزن کی اچھی شروعات کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ ایک بار پھر یورپ کے اس باوقار ٹورنامنٹ میں غلبہ حاصل کرے گا۔خیال رہے کہ پچھلے سیزن میں ٹیم نے اچھا مقابلہ نہیں کیا تھا۔  = دوسری طرف اے سی میلان فٹبال کلب بھی  سیر ی اے میں ایک مضبوط ٹیم بن کر ابھرا ہے اور اس نے ۲۰۱۴ء کے بعد یوئیفا چمپئن لیگ میں واپسی کی ہے۔ اے سی میلان کے پاس بہت اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور وہ چمپئن لیگ کے اس سیزن میں الٹ پھیر کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔  انگلش پریمیر لیگ کے گزشتہ میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے لیڈس یونائٹیڈ کو صفر۔۳؍ سے شکست دی تھی اور اس میچ میں لیورپول کے اسٹار محمد صلاح نے بھی ایک گول کیا تھا۔ اس وقت وہ فارم میںہیں اور اے سی میلان کے خلاف ان سے گول کرنے کی امیدیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی لیورپول کے ایک کھلاڑی سادیو مانے نے بھی لیڈس کے خلاف گول کیا تھا۔ لیورپول کے پاس ایک مضبوط اسٹارٹنگ لائن اپ ہے۔  اطالوی لیگ سیری اے کے پچھلے میچ میں اے سی میلان نے لازیو جیسے مضبوط فٹبال کلب کو صفر۔۲؍ گول سے ہرا دیا تھا۔ اس میچ کے دوسرے ہاف میں سویڈن کے اسٹار زلاتن ابراہیمووچ نے بھی ایک گول کیا تھا۔ اے سی میلان نے بھی اس سیزن میں اچھی شروعات کی ہے۔
 لیورپول کا اے سی میلان کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔ ان دونوں کلبوں کے درمیان ۴؍میچ ہوئے ہیں اوران میں سے ۳؍میچ انگلینڈ کے کلب نے جیتے ہیں۔ اے سی میلان کو صرف ایک فتح نصیب ہوئی ہے اور بدھ کو اسے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ لیورپول سے بہترکلب ہے۔  ۲۰۰۵ء میں  ہونے والے چمپئن لیگ کے فائنل میں  لیورپول نے میلان کو شکست دی تھی۔ یہ میچ استنبول میں کھیلا گیا تھا۔ ۲۰۰۷ء میں میلان نے شکست کا حساب بیباق کردیا تھا لیکن اس کے بعد اسے لیورپول کے ہاتھوں ۲؍مرتبہ ہونے والے دوستانہ مقابلوں میں شکست ہوئی تھی۔بدھ کو دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔ لیورپول کی جانب سے رابرٹو فرمینو اور نیکو ولیمز کا کھیلنا مشکوک ہے اور وہ اس میچ سے تقریباً باہر ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی انجرڈ ہیں۔ لیڈس یونائٹیڈ کے خلاف ہاروی ایلیٹ زخمی ہوگئے تھے اور انہیں شدید چوٹ لگی تھی اس لئے وہ بھی اس میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ 
 اے سی میلان کی جانب سے اولیور جیرو کووڈ ۱۹؍ سے صحتیاب ہورہے ہیں اور ان سے امید کی جارہی ہے کہ وہ انگلینڈکے کلب کے خلاف میدان پر اتریں گے۔ تیمی باکایوکونے لازیو کے سامنے مقابلہ کیا تھا لیکن ان کا لیورپول کے خلاف کھیلنا مشکل ہے۔ ریڈ کرونک اس وقت انجرڈ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK