Inquilab Logo

محمد صلاح اور نبی کی بدولت لیورپول کی فتح

Updated: October 21, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Madrid

صلاح نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے فٹبال کلب کے خلاف ۲؍گول کئے۔ ایک گول نبی کیتا نے کیا۔ ایٹلیٹیکو کے گریزمین کو ریڈ کارڈ ملا

Mohamed Salah. Picture:INN
محمد صلاح ۔ تصویر: آئی این این

 یوئیفا چمپئن لیگ میں لیورپول کے اسٹار محمد صلاح اور نبی کیتا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ۲۔۳؍ سے ہرا دیا۔ اس میچ میں انٹوئین گریزمین کو ریڈ کارڈ ملا اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا ۔  منگل کی رات ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی ایٹلیٹیکوکی ٹیم کے خلاف لیورپول نے اچھا مظاہرہ کیا۔ محمد صلاح نے شروعات ہی سے اپنے کھیل سے حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا  اور ایٹلیٹیکو کے گول پر مسلسل حملےکئے۔ میچ کے ۸؍ویں منٹ میں محمد صلاح نے شاندارگول کر کے صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میچ کے ۱۳؍ویں منٹ میں نبی کیتا نے لیورپول کی جانب سے دوسرا گول کیا۔ حالانکہ پہلے ہاف ہی میں ایٹلیٹیکونے اپنے گھریلو میدان پر برابری بھی حاصل کرلی۔ ۲۰؍ویں منٹ انٹوئین گریز مین  نے کوکے کی مدد سے پہلا گول کیا اور انہوں نے دوسرا گول ۳۴؍ویں منٹ میں جوآؤ فیلکس کی مدد سے کیا۔  میچ کے دوسرے ہاف میں انٹوئین گریزمین نے فاؤل کردیااور فرمینو کے منہ پر ایک لات مار دی جس کی  وجہ سے انہیں ۵۲؍ ویں منٹ میں ریڈ کارڈ ملا اور وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کے باہر جانے کے باوجود ایٹلیٹیکونے حوصلہ نہیں ہارا اور لیورپول کو پیچھے دھکیلا۔۷۸؍ویں منٹ میں لیورپول کو پنالٹی ملی اور اس کے کھلاڑی محمد صلاح نے کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے اسے گول میں تبدیل کر دیا اور اسکور ۲۔۳؍کردیا ۔میچ کے انجری ٹائم میں لوئیس سواریز کو یلو کارڈ ملا جو اس میچ میں گول کرنے میں ناکام رہے۔ اس فتح  کے بعد لیورپول گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۳؍میچوں میں ۹؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اس کے ایٹلیٹیکو سے ۵؍پوائنٹس زیادہ ہیں۔ اسی گروپ کے دیگر ایک میچ میںلزبن میں پورٹو فٹبال کلب نے اے سی میلان کو صفر۔ ایک سے شکست دےدی جس نے ٹیبل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے پوائنٹس کی برابری کرلی ہے۔ دوسری طرف اٹلی کے کلب اے سی میلان کو اب تک کوئی پوائنٹ نہیں ملا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK