Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی کھیلوں کے مستقبل کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری: جے شاہ

Updated: March 16, 2026, 6:07 PM IST | Dubai

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ہندوستان کے کھیلوں کے مستقبل کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۳۰ء کامن ویلتھ گیمز، ۲۰۳۲ء برسبین اولمپکس اور ۲۰۳۶ء اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہیے۔

Jay Shah.Photo:INN
جے شاہ۔ تصویر:آئی این این

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے  ہندوستان کے کھیلوں کے مستقبل کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۳۰ء کامن ویلتھ گیمز، ۲۰۳۲ء برسبین اولمپکس اور  ۲۰۳۶ء اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہیے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول فیڈریشنز، کارپوریٹس اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ابھی سے مستقبل کے بڑے عالمی مقابلوں کی تیاری شروع کریں۔
انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن آف انڈیا کے گولڈن جبلی نیشنل کنونشن کے دوران گرینڈ اسپورٹس کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے فیڈریشنز، کارپوریٹس، ایتھلیٹس اور میڈیا کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رافینہ کی ہیٹ ٹرک؛ بارسلونا کی سیویلا کے خلاف بڑی جیت

انہوں نے ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۶ء کے عرصے کو ہندوستانی کرکٹ کا سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان نے انڈر۱۹؍ سے لے کر بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس تک نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیت کو تاریخی لمحہ قرار دیا اور اس کامیابی کو محفوظ کرنے میں اسپورٹس میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔
ہیرو موٹو کارپ کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ سنجے بھان نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ہندوستانی کھیلوں میں بڑا بدلاؤ آیا ہے اور اب کارپوریٹس صرف اسپانسر نہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سنر نے پہلی بار انڈین ویلز کا خطاب اپنے نام کر لیا

سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے نیول بستاولہ نے کہا کہ میڈیا مہمات اور کہانی سنانے کا انداز بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ماحول بنانے اور کھلاڑیوں کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ایشین گیمز سے پہلے شروع کیے گئے ’’مشن  ۱۰۰‘‘کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے  ہندوستان  نے۱۰۷؍رن  تمغے جیتے۔ گرینڈ اسپورٹس کانکلیو میں کھیلوں کے منتظمین، کارپوریٹ نمائندوں، براڈکاسٹرز اور اسپورٹس میڈیا کے ارکان نے  ہندوستانی کھیلوں کے مستقبل اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK