Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکھنؤ کی نئی ’’سکسر مشین‘‘: مکل چودھری کی روزانہ ۱۵۰؍ چھکوں کی سخت ریاضت

Updated: April 10, 2026, 8:02 PM IST | Kolkata

کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف لکھنؤ سپر جائنٹس کو۳؍ وکٹوں سے یادگار فتح دلانے والے نوجوان بلے باز مکل چودھری نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا راز فاش کر دیا ہے۔

Mukul Chaudhary.Photo:PTI
مکل چودھری۔ تصویر:پی ٹی آئی

کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف لکھنؤ سپر جائنٹس کو۳؍ وکٹوں سے یادگار فتح دلانے والے نوجوان بلے باز مکل چودھری نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا راز فاش کر دیا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی اس پاور ہٹنگ کے پیچھے کڑی محنت اور طویل مشق چھپی ہے۔اپنی چھکے لگانے کی صلاحیت پر بات کرتے ہوئے مکل چودھری نے کہاکہ ’’خدا نے مجھے قدرتی طور پر جسمانی طاقت سے نوازا ہے، لیکن میں اس پر بھروسہ کر کے نہیں بیٹھتا۔ میں روزانہ ۱۰۰؍ سے ۱۵۰؍ چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں، جس سے میری بیٹ اسپیڈ  میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ پانچ چھ ماہ کی اس سخت محنت کا نتیجہ اب میرے کھیل میں صاف نظر آ رہا ہے۔
میچ کے دوران ویبھو اروڑہ کی گیند پر لگائے گئے شاندار ہیلی کاپٹر شاٹ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں بچپن سے ہی ایم ایس دھونی کا مداح رہا ہوں اور ان کے ہیلی کاپٹر شاٹ کی بہت مشق کی ہے۔ جس طرح دھونی یارکر گیند پر چھکا مار کر با لر کو دباؤ میں لاتے تھے، میں نے بھی وہی کرنے کی کوشش کی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایشین باکسنگ میں ہندوستان کا ڈنکا: ہندوستان نے جیتے ۵؍ طلائی تمغے


مکل چودھری پہلی بار ۲۶۔۲۰۲۵ء کی سید مشتاق علی ٹرافی میں سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے راجستھان کی جانب سے کھیلتے ہوئے دہلی کے خلاف صرف ۲۶؍ گیندوں پر ۶۲؍رنز کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیلی تھی۔ ٹورنامنٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً ۱۹۹؍رن  رہا۔ اسی کارکردگی کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے نیلامی میں ان پر ۶ء۲؍ کروڑ روپے کی بڑی بولی لگائی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: ہسرنگا کی جگہ ایل ایس جی ٹیم میں شامل ہوئے جارج لِنڈے


لکھنؤ کے کوچ اور آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ جسٹن لینگر مکل کے بڑے مداحوں میں سے ایک ہیں۔ لینگر کا ماننا ہے کہ وہ چار ماہ میں مکل کوہندوستان کا سب سے خطرناک نمبر۶؍ یا۷؍کا بلے باز بنا دیں گے۔اس بارے میں مکل نے کہاکہ ’’جب لینگر جیسا بڑا کوچ آپ پر بھروسہ کرتا ہے، تو آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ وہ ہر روز پریکٹس کے دوران خاص طور پر میرے لیے ۱۵؍ منٹ نکالتے ہیں، جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK