شدید دبائو کے باوجود امیت نے اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہریانہ تھنڈرز کے خلاف فیصلہ کن جیت حاصل کی۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 11:49 AM IST | Noida
شدید دبائو کے باوجود امیت نے اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہریانہ تھنڈرز کے خلاف فیصلہ کن جیت حاصل کی۔
فیصلہ کن آخری مقابلے میں شدید دباؤ کے باوجود پہلوان امیت نے اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے مہاراشٹر کیسری کو ہریانہ تھنڈرز کیخلاف ۴۔ ۵؍کی شاندار فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ مہاراشٹر کیسری نے پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) کے میچ نمبر ۱۰؍میں ہریانہ کو سیزن کی پہلی شکست دی۔ ۴۔ ۴؍کی برابری پر چل رہے مقابلے میں ۸۶؍کلوگرام مردوں کے زمرے میں امیت نے ایک پوائنٹ سے کامیابی حاصل کر کے مہاراشٹر کو چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچا دیا ہے۔ نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں لمحہ بہ لمحہ میچ کا رخ بدلتا رہا۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی
مہاراشٹر کیسری کے تیونیان واجگن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ہریانہ کو آخر تک مقابلے میں بنائے رکھنے کے لئے کاجل دھوچھک کو فائٹر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ہریانہ تھنڈرز نے مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ ۵۳؍ کلوگرام خواتین کے زمرے میں کپتان یوئی سوساکی نے اولمپک چمپئن کے شایان شان کارکردگی دکھاتے ہوئے ابتدا سے ہی دباؤ قائم کر دیا۔ لگاتار ٹیک ڈاؤن اور شاندار ایکسپوژر مووز کے بعد انہوں نے محض ۸۵؍ سیکنڈ میں فال حاصل کر کے ہریانہ کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد ۷۴؍کلوگرام مردوں کے زمرے میں پرویندر نے پاور منٹ کے دوران فیصلہ کن ٹیک ڈاؤن اینڈ ٹرن سیکوئنس کے ذریعے ۸۔ ۱۴؍کی فتح حاصل کی اور برتری ۰۔ ۲؍کر دی۔ مہاراشٹر کیسری نے ہیوی ویٹ زمرے میں کپتان رابرٹ باران کے ذریعے زبردست واپسی کی۔ ۱۲۵؍کلوگرام کے مقابلے میں باران نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا، پیسیویٹی کالز سے فائدہ اٹھایا اور آخری لمحات میں درست حملے کرتے ہوئے انیردھ گُلیا کو ۳۔ ۷؍سے شکست دی۔ اس کے بعد ۶۲؍کلوگرام خواتین کے زمرے میں ڈوڈووا بلیانا جھیوکووا نے متوازن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے ایرینا کولیادینکو کےحملوں کو برداشت کرتے ہوئے اہم ٹیک ڈاؤن لگائے۔