Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی نے برینٹفورڈ کو ہراکر خطاب کی طرف قدم بڑھایا

Updated: December 31, 2021, 1:13 PM IST | Manchester

پریمیر لیگ مقابلہ میںسٹی نے ایک صفر سے جیت حاصل کی، فل فوڈین نے میچ کا واحد گول کیا

Phil Foden of Manchester City celebrates after scoring against Brentford..Picture:INN
مانچسٹر سٹی کے فل فوڈین برینٹفورڈ کےخلاف گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ کے مقابلے میں برینٹفورڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر خطاب کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔مانچسٹری سٹی نے اب ۸؍پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔برینٹفورڈ کے خلاف ملنے والی کامیابی کےبعد مانچسٹری سٹی کے ۲۰؍میچوں میں ۵۰؍پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ دوسری پوزیشن پر موجود چیلسی سے اس نے ۸؍پوائنٹس کی برتری بنا لی ہے۔واضح رہے کہ چیلسی کے اتنے ہی میچوں سے ۴۲؍پوائنٹس ہیں۔ مانچسٹر سٹی کےلئے فوڈین نے کیون ڈی برون کے پاس پر شاٹ مارا تھا جسے وار ریو یوکے بعد گول قرار دیا گیا۔پہلے ہاف میں اسکور ایک صفر سے سٹی کے حق میں رہا۔دوسرے ہاف میں جہاںبرینٹفورڈ نے برابری کا گول کرنے کی کوشش کی وہیں مانچسٹر سٹی نے برتری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔حالانکہ آخری سیٹی تک برینٹفورڈ گول کرنے میں ناکام رہی اور مانچسٹرسٹی نے مقابلہ ایک صفر سے اپنے نام کر لیا۔ ایک دیگر مقابلے میں   ویل بیک کے انجری ٹائم میں کئے جانے والے گول کی مدد سے برائٹن البیون نے چیلسی کو ایک ایک سے ڈرا پر روک دیا۔واضح رہے کہ لیگ میچ میں چیلسی نے چوتھے میچ میں تیسرا ڈرا کھیلا جس کی وجہ سے پریمیر لیگ  خطاب جیتنے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔چیلسی کےلئے رومیلو لوکاکو نے کھیل کے ۲۸؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کردیا تھا۔لیکن ویل بیک نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK