Inquilab Logo

چمپئن لیگ میں مانچسٹر سٹی کی نظر فائنل پر مرکوز

Updated: May 04, 2021, 1:38 PM IST | Agency | Manchester

آج سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں انگلش کلب کا پی ایس جی سے مقابلہ

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی چمپئن لیگ کے فائنل میں پہنچنے سے صرف ایک قدم کے فاصلے پرہے اور اسے پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے منگل کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )فٹبال کلب کو چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں شکست دینی ہوگی۔ حالانکہ اس نے پہلے لیگ کا مرحلہ پیر س میں ایک۔۲؍ سے جیت لیا تھا اور اسے ۲؍بیرون شہر گول کیا فائدہ ہے۔  اگلے ہفتے تک مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش پریمیر لیگ کا خطاب جیت جائے گی اور اس سیزن میں اس کا یہ دوسراخطاب ہوگا۔ اس سے پہلے اس نے انگلش لیگ کپ جیتا تھا اور اس کے فائنل میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کلب کو شکست دی تھی۔اب اس کی نظر یوئیفاچمپئن لیگ پرمرکوز ہے۔ اس کے منیجر پیپ گارڈیالا نےایک دہائی قبل  چمپئن لیگ کا خطاب جیتا تھا اور انہیں امید ہے کہ منگل کو اگر ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی ہوتی ہے تو وہ فائنل میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔  دوسری طرف پیر س سینٹ جرمین کو فرانس کے گھریلو فٹبال ٹورنامنٹ لیگ وَن میں للّا کلب سے مقابلہ آرائی کرنی پڑ  رہی ہے۔ دونوں کے درمیان ایک پوائنٹ کافرق ہے۔ منگل کو پیرس کی ٹیم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ  اترنا ہوگااور زور دار حملہ کرنا ہوگا۔ پیرس کی ٹیم کیلئے منگل کا میچ اہم ہوگاکیونکہ اس کی وجہ سے اسے لیگ وَن کا خطاب جیتے میں مدد ملے گی اور اس کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ 
 پیرس سینٹ جرمین کے مقابلے مانچسٹر سٹی کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ اس نے۴؍میں سے ۲؍میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ایس جی نے سٹی کی ٹیم کو کبھی نہیں ہرا یاہے۔ چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کا پہلا لیگ گواہ ہے کہ جب سٹی نے پی ایس جی کو دوسرے ہاف میں شکست دے کر تعجب میں ڈال دیا تھا۔ سٹی نےایک ۔۲؍ سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں ریاض محرز نے اہم گول کیا تھا۔ پیرس کی ٹیم کو اپنی خامیوں کو دور کرتے ہوئے منگل کو اچھا کھیلنا ہوگاکیونکہ سٹی کی ٹیم اپنے گھریلو میدان اتحا اسٹیڈیم میں فارم میں ہوتو بہت خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ 
 مانچسٹر سٹی کی ٹیم اس وقت فٹ ہے اور اس کے جتنے کھلاڑی زخمی  تھے وہ صحتیاب ہو کر میدان پر لوٹ آئے ہیں۔ سٹی کاپورا اسکواڈ فٹ ہے۔ سٹی نے  انگلش لیگ کے میچ میں کرسٹل کے سامنے بڑے ناموں جیسے کیون ڈی برائن، ایلکائی غندوغان کو آرام دیا تھا ۔ یہ کھلاڑی  پی ایس جی کے سامنے مقابلے کیلئے میدان پر اتریں گے۔دوسری طرف پی ایس جی کو کائلیان ایمباپے کی فٹنیس پر تشویش ہے جو گزشتہ چند پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ ادریسہ گیےکو پہلے لیگ میں باہر کردیا گیاتھا اوران پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK