Inquilab Logo

آج اتحاد اسٹیڈیم میں مانچسٹر ڈربی، یونائٹیڈ کے خلاف سٹی کی ٹیم بلند حوصلہ

Updated: March 03, 2024, 11:06 AM IST | Agency | Manchester

مانچسٹر سٹی کی ٹیم زبردست فارم میں ہے ۔ یونائٹیڈ کی ٹیم انگلش پریمیر لیگ میں ٹاپ ۴؍ میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرنے پر مجبور ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اس وقت پریمیرلیگ اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس سیزن میں اب تک اچھا مظاہرہ کررہی ہے۔ گھریلو ٹیم نے اس ہفتے ایف اے کپ میں لیوٹن ٹاؤن کو۲۔ ۶؍گول سے شکست دی اور میچ سے پہلے پراعتماد ہوگا۔ اتوار کی رات مانچسٹر سٹی کے میدان اتحاد اسٹیڈیم پر یہ مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب سے ٹکرائے گی۔ یہ مقابلہ مانچسٹر ڈربی کہلاتاہے۔ 
دوسری جانب مانچسٹر یونائٹیڈ اس وقت لیگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے اور حالیہ ہفتوں میں اس میں بہتری آئی ہے۔ ریڈ ڈیولز نے اپنے پچھلے گیم میں ناٹنگھم فاریسٹ کو۰۔ ۱؍گول سے شکست دی اور اس ہفتے کے آخر میں ایسا ہی نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس کے کھلاڑی اس میچ کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ 
 مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے اپنی پریمیر لیگ مہم کے دوران باقاعدگی سے ہنگامہ کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اس کی کارکردگی میں زبردست بہتر آئی ہے۔ اس کے اسٹار کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے اس ہفتے لیوٹن ٹاؤن کے خلاف ۵؍ گول کئے تھے اور وہ اتوار کو اپنی یہی کارکردگی دُہرانے کیلئے پُر عزم ہوں گے۔ مانچسٹر یونائٹیڈ نے پچھلے مہینے میں نمایاں بہتری دکھائی ہے لیکن اتحاد اسٹیڈیم میں اس کا حالیہ ریکارڈ خراب ہے۔ مانچسٹر سٹی کاغذ پر بہتر ٹیم ہے اور یہ میچ جیتنے کے قابل ہے۔ 
  مانچسٹر یونائیٹڈ کا مانچسٹر سٹی کے خلاف ایک اچھا تاریخی ریکارڈ ہے اور اس نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے۱۹۱؍ میچوں میں سے ۷۸؍ جیتے ہیں جبکہ مانچسٹر سٹی کی۶۰؍ فتوحات حاصل کئے ہیں۔ لیکن موجودہ دور میں سٹی کی ٹیم کافی مضبوط ہے اور وہ اچھا کھیل رہی ہے۔ مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف اپنے آخری ۵؍ میچوں میں سے ۴؍ میں کامیابی حاصل کی ہے - جتنی فتوحات اس نے اس عرصے سے پہلے کے۱۳؍ میچوں میں حاصل کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK